Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

(فیضانِ سنّت ،ص۶۵۹)اللہپاک کا فضل و احسان ہے کہ اس نے ہم گناہگاروں کو دامنِ رضا سے وابستہ ہونے اور اعلیٰ حضرت کے صدقے میں دامنِ مُصْطَفٰے عطا فرمایا، مگر ہمیں کیا ہوگیا ہے کہ ہم  پیارے پیارے آقا، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنّتوں سے منہ موڑے بیٹھے ہیں،سُنّتیں اپناتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں،ایک دور تھا کہ جب کھڑے ہوکر کھانا یا کھلانا بہت ہی بُرا سمجھا جاتا تھا مگر اب  ایسا کرناگویا ایک فیشن(Fashion) بنتا جارہا ہے،ایک دور تھا کہ جب اُلٹے ہاتھ سے کھانے پینے کو  عیب شمارکیاجاتا تھا اور فوراًاِصلاح کی جا تی تھی جبکہ آج اُلٹے ہاتھ سے کھانا کھانے،لینے دینےکو”بچپن کی عادت“کہہ کر ٹال دیا جاتااور اِصلاح کرنے والوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا،ایک دور تھا  کہ جب ایک ایک لقمے کی قدر کی جاتی اور برتن کو صاف کرکے کھانے کو ضائع ہونے سےبچایا جاتا تھا مگر اب بہت ساکھانا جان بوجھ کر ضائع کردیاجاتا ہے،ایک دورتھا کہ جب مسلمان کا بچہ بچہ سُنّتوں کا شیدائی ہوا کرتاتھامگراب سُنّتوں پر عمل کا جذبہ ختم ہوتا جارہا ہے،ایک دورتھا کہ جب ناجائزفیشن کرنےکو ہر کوئی بُرا سمجھتا تھا مگر اب اس کو باعثِ فخر سمجھاجاتا ہے،ایک دورتھا کہ جب سُنتیں اپنانے والوں کو ہر جگہ عزّت دی جاتی تھی،ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی، مگر اب پابندِسنت اسلامی بھائیوں کو طرح طرح سےستایا  جاتا،جی بھر کران کا مذاق اُڑایا جاتا، ان کا دل دکھایا جاتااور انہیں عجیب و غریب القابات سے پکاراجاتا ہے۔

وہ دور آیا کہ دیوانۂ نبی کے لیے            ہر ایک ہاتھ میں پتھر دکھائی دیتا ہے

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“