Book Name:Jawani Me Ibadat kay Fazail

کرلےاوراپنی بقیہ زندگی زِیادہ سے زِیادہ عبادتِ الٰہی میں  گزارتی  رہے، بِالْخُصُوص جوانی میں  توبہ میں ہرگز دیرنہیں کرنی چاہئے،کیونکہ اللہ پاک کو  جوانی کی توبہ  بہت پسند ہے، جیسا کہ

رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لالصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے:اِنَّاللہَ تَعَالٰی یُحِبُّ الشَّابَّ التَّائِبَ یعنی جوانی میں توبہ کرنے والا شخص،اللہ کریم کا محبوب ہے۔([1]) ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: مَا مِنْ  شَیۡءٍ اَحَبُّ اِلَی اللہِ مِنَ الشَّابِّ التَّائِبِ یعنی اللہ کریم کو توبہ کرنے والے نوجوان سے زِیادہ پسندیدہ کوئی چیز نہیں۔([2])

نوجوانوں کی اِصلاح اور دعوتِ اسلامی کا کردار

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اِس پُرفِتَن دَور میں سُنّتوں سے دُور،حِرص و لالچ کے نَشے میں چُور اور نفس وشیطان کے ہاتھوں مجبورہوکرگُناہوں کے سیلاب میں بہنے والو ں کی اِصْلاح اوراَخْلاقی تَربِیَت کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت   اسلامی بہنوں کے مختلف   مدنی تَربیتی کورس بھی ہوتے ہیں آپ بھی وقت نکال کر ان کورسز میں ضرور شرکت کریں اور اپنی دنیا وآخرت کی بہتری کا سامان کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([3])

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا     جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

کھانا کھانے کی سُنتیں اور آداب

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے ’’163 مَدَنی پُھول‘‘سے کھانا کھانےکی سنتیں اور آداب سنتی  ہیں۔پہلے دو(2)فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں: (1)سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کئی راتیں مسلسل فاقہ فرماتے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے اہلِ خانہ کو رات کی روٹی مُیَسَّر نہ آتی اور اکثر جو کی روٹی کھاتے۔(ترمذی،کتاب الزھد،۴ /۱۶۰، حدیث: ۲۳۶۷)(2)ارشاد فرمایا:میرے ربِّ کریم نے میرے لئے  ارشاد



[1]کنزالعمال،کتاب التوبۃ،الفصل الاول فی فضلہا والترغیب فیھا ،الجزء:۴،۲/۸۷،حدیث:۱۰۱۸۱

[2] کنزالعمال،حرف المیم،کتاب المواعظ و الحکم ،الترغیب الاحادی من الاکمال،الجزء:۱۵،۸/۳۳۲،حدیث:۴۳۱۰۱

[3] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵