Book Name:Jawani Me Ibadat kay Fazail

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آپ نےسنا کہ گُناہ اگرچہ ایک ہی ہوتاہے ،مگر اس کی وجہ سے انسان دس(10) بُرائیوں کا شکار ہوجاتاہے۔لہٰذا جب بھی  کوئی گُناہ ہو جائے تو فوراً رَبّ  کریم کی بارگاہ میں سچی توبہ کیجئے۔اَفْسوس!صَد افسوس!بعض نادان اسلامی بہنیں فانی دُنیا کے دھوکے میں مبُتلا ہوکر لمبی لمبی اُمیدیں باندھے، غَفْلت کی چادر تانے شرعی اَحکام کو پَسِ پُشت ڈال کر توبہ کے مُعاملے میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتےہوئے خُو دکو اس طرح  دِلاسے دیتی ہیں کہ” میں تو ابھی تندرست اور جوان ہوں“،یُوں جھوٹی اور کھوکھلی اُمیدوں کے سہارے  زِندہ رہتی  ہیں،پھر جیسے جیسے جوانی کا زَوال شروع ہوتاہے تو بُڑھاپا بھی اپنی جڑیں مَضبوط کرتا چلا جاتا ہے،پھر جا کر ایسوں کو ہوش آتاہے کہ اب تو مجھے توبہ کرکے خُود کو گُناہوں سے بچانےاوراللہ کریم کی  خُوب خُوب عبادات بَجالانے کا پکا اِرادہ کرنا چاہئے۔پھر اگرچہ بَسااوقات ہمت کرکے  نیکیاں کرنے میں کامیاب ہوبھی جاتی  ہیں، مگر جوانی کی بہاروں کو یاد کرکے خُوب دِل جَلا تی اور اَشک بہا تی ہیں کہ اے کاش !میں اپنی جوانی کوعبادت ورِیاضت میں بسر کرلیتی ،مگر آہ! جوانی تو کسی گزرے” کل“ کی طرح جاچکی اور اب پلٹ کرکبھی واپس نہیں آئے گی ۔

مجلس مدنی انعامات

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  دُنیا بھر میں مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اورنیکیوں کی راہ پر لانے کیلئے مصروف عمل ہے اسی مدنی  کام کو مزید بڑھانے کیلئے کم وبیش 104 شعبہ جات (Departments) میں نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کوشاں ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک ”مجلس مدنی انعامات“بھی ہےاس مجلس کا بنیادی مقصد اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں،جامعاتُ المدینہ و مدارس المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانا ہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ کاش! دیگر فرائض  وسنن کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور بہنیں ان مدنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دَسْتُورُ الْعَمَل  بنالیں اور تمام ذمہ دارانِ  دعوتِ اسلامی اپنے حلقے میں ان مدنی انعامات کو عام کریں تاکہ ہر مسلمان اپنی قبر و آخرت کی بہتری  کیلئے ان کو اِخلاص کے ساتھ اپناکر اللہکریم کے فضل و کرم سے جَنَّتُ الْفِردَوْس میں  اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔آئیے!ہم سب نِیَّت کرتی ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی کوشش  کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں گی ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بلا شبہ عقلمند وہی ہے جوزِندگی کو غنیمت جانتے ہوئے گُناہوں سے توبہ