Book Name:Jawani Me Ibadat kay Fazail

مَتْوالا،کسی کامیموری کارڈ حَیا سوز  ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے توکوئی نائٹ   پیکجزسے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ساری ساری رات فُحُش گفتگو میں گُزاررہا ہے۔ اسی طرح انٹرنیٹ،دورِجدید کی اَہَم اور مُفید اِیْجاد ہے اس کے دِینی اور دُنیوی بے شُمار فوائد ہیں،مگراس کے ذَریعے نوجوانوں  میں بہت سی بُرائیاں  عام ہوتی جارہی ہیں ۔

انٹرنیٹ  ایک چُھری کی مانند ہے، جس کاصحیح اور غلط دونوں طرح ہی استعمال ہے ،مگر افسوس! ہمارے معاشرے میں انٹرنیٹ کا غلط استعمال زیادہ ہے،انٹرنیٹ پرموجود، بےحیائی سےپُر مضامین اور کہانیاں ،گندی تصویریں اورنفسانی خواہشات کو بھڑکانے والی بےہودہ فلموں،ڈراموں نے نوجوان نسل  کے اَخلاق وکردار،عادات واطوار کو تباہ وبرباد کردیا ہے،ساری ساری رات اِنٹرنیٹ پربڑی بے دردی کے ساتھ  اپنا پیسہ اورقیمتی وقت ضائع کرنا،جھوٹ بولنا، لوگوں کودھوکہ دینا  Black Mailingجیسی برائیاں ہمارے معاشرے  کے نوجوانوں میں بڑی تیزی سے عام ہوتی جارہی ہیں،پہلے توانٹرنیٹ  کا استعمال صرف کمپیوٹر تک محدود تھا، مگرجب سے یہ سہولت موبائل پر موجود ہوئی تو چھوٹی عمر کے بچے بھی اس کا استعمال کرکے اپنا مستقبل  ضائع کررہے  ہیں۔اس بیماری میں مبتلا نوجوان تعلیم سے محروم ہوکر  معاشرے میں کوئی اہم مقام پانے کے بجائے،اَخلاق وتمیز  کھوکرمعاشرے میں ذلیل وخوار ہوتےنظر آ رہے ہیں۔خدارا!غفلت سے بیدارہوجائیے اور اپنی اِصْلاح کے ساتھ ساتھ اپنی اَوْلاد کی اِصْلاح کا بھی ذِہْن بنائیے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! نیکیوں میں دل لگانے کی کوشش کیجئےاورکسی گُناہ کو چھوٹا سمجھ کر ہرگزنہ کیجئے، کیونکہ ایک گُناہ کئی بُرائیوں کا مجموعہ ہوتا ہے ،یعنی مزیددس(10) بُرائیاں اپنے ساتھ لاتا ہےجیسا کہ

گُناہ کے دس(10) نُقصانات

اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت سَیِّدُنا عُمَر بن خطّاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:گُناہ اگر چہ ایک ہی ہو ،اپنے ساتھ دس(10) بُری خصلتیں لے کر آتاہے(1)جب بندہ گناہ کرتاہے تواللہ کریم کو غضب دِلاتاہے،حالانکہ وہ(رَبّ کریم) اس بندےپر (غَضَب فرمانے کی) قُدرت رکھتاہے(2)وہ(یعنی گُناہ کرنے والا) اِبلیسِ لَعِیْن(یعنی شیطان ملعون)کوخوش کرتاہے(3)جنّت سے دُورہوجاتاہے (4) جہنّم کے قریب آجاتاہے (5)وہ اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنی جان کو تکلیف دیتا ہے(6)وہ اپنے دل کو ناپاک کربیٹھتا ہے ، حالانکہ وہ پاک ہوتا ہے(7)وہ اعمال لکھنے والے فرشتوں کو  تکلیف دیتا ہے(8)وہ  نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اُن کےرو ضۂ مُبارَکہ میں ناراض کرتاہے(9)زمین وآسمان اور تمام مخلوق کو(اپنی) نافرمانی پر گواہ بنا لیتاہے(10)وہ تمام انسانوں سے خیانت اور ربِّ کریم کی نافرمانی کرتاہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]بحر الدموع،الفصل الثانی:عواقب المعصیۃ، ص۳۰-۳۱