Book Name:Jawani Me Ibadat kay Fazail

حیدری و سُنّتِ فاروقی ہے،چنانچہ

اَمِیْرُ المؤمنین حضرت سَیّدُناعمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نمازِ فجر کےلیے لوگوں کو جگاتے ہوئے مسجد تشریف لاتے تھے۔(طبقات کبریٰ، ذکر استخلاف عمر، ۳/۲۶۳مفہوماً)آئیے!بطورِ ترغیب صدائے مدینہ لگانے کی ایک  مَدَنی بہار سنئے اور جھومئے،چنانچہ

صدائے مدینہ کی بَرَکت سے فَیْضانِ مدینہ کیلئے  زمین مل گئی

ایک اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی قافلے کے ساتھ ایک شہر میں گئے،اَذانِ فَجْر کے بعد وہ صدائے مدینہ لگاتے جا رہے تھے کہ اچانک ایک گھر سے ایک ماڈرن نوجوان ان کے ساتھ شامِل ہوا اور اُس نے فَجْر کی نَماز مَسْجِد میں باجَمَاعَت ادا کی۔بعد میں اُس نوجوان کے والِد مَدَنی قافلے والے عاشقانِ رسول سے ملنے آئے۔یہ صاحِبِ ثَرْوَت تھے۔انہوں نے آکر بتایا کہ صدائے مدینہ کی بَرَکَت سے ان کا نافرمان ماڈرن(Modern)بے نَمازی بیٹا پنج وقتہ نَماز پڑھنے لگا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِس ماڈرن نوجوان کے والِد نے مُتَاَثِّر ہو کر اُس شہر میں مَدَنی مرکز فَیْضانِ مدینہ کے لیے زمین عطیہ کردی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عبادت کی بَرَکت سے بُڑھاپے میں بھی جوان

                حضرت سَیِّدُنا علامہ زَیْنُ الدِّین عبدُالرَّحمٰن اِبْنِ رَجَب حَنْبلی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جوانی میں عبادت کرنےسے مُتَعَلِّق بہت پیاری بات ارشادفرماتے ہیں:’’جس نے اللہ کریم کو اس وَقْت یاد رکھا، جب وہ جوان اورتَندُرُسْت تھا،اللہ کریم اُس کا اُس وَقْت خیال رکھے گا، جب وہ بُوڑھا اور کمزور ہوجائے گا اور اُسے بُڑھاپے میں بھی اچھی قُوَّتِ سَماعَت(سننے کی قوت)،بَصارت(دیکھنے کی قوت)،طاقت اور ذِہانت عطا فرمائے گا۔حضرت سَیِّدُنا ابُوالطیب طبری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے سو(100)سال سےزِیادہ عمر پائی،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہذِہْنی وجسمانی لحاظ سے تَنْدُرُسْت اورطاقت ور تھے،آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  سے کسی نے صِحَّت کا راز پُوچھا تو ارشاد فرمایا:’’میں نے جوانی میں اپنی جسمانی صَلاحیتوں کو گُناہ سے محفوظ رکھا