Book Name:Jawani Me Ibadat kay Fazail

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نےسنا کہ گُناہ اگرچہ ایک ہی ہوتاہے ،مگر اس کی وجہ سے انسان دس(10) بُرائیوں کا شکار ہوجاتاہے۔لہٰذا جب بھی  کوئی گُناہ ہو جائے تو فوراً رَبّ کریم کی بارگاہ میں سچی توبہ کیجئے۔اَفْسوس!صَد افسوس!بعض نادان جوانی کے نَشے اورفانی دُنیا کے دھوکے میں مبُتلا ہوکر لمبی لمبی اُمیدیں باندھے، غَفْلت کی چادر تانے شرعی اَحکام کو پَسِ پُشت ڈال کر توبہ کے مُعاملے میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتےہوئے خُو دکو اس طرح  دِلاسے دیتے ہیں کہ”ابھی تو میرے کھیلنے کُودنے کے دن ہیں“،”فُلاں کو دیکھو وہ تو اتنا بُوڑھا ہوچکا ہے، مگر ابھی تک زندہ ہے جبکہ میں تو ابھی تندرست اور جوان ہوں“،یُوں جھوٹی اور کھوکھلی اُمیدوں کے سہارے  زِندہ رہتے ہیں،پھر جیسے جیسے جوانی کا زَوال شروع ہوتاہے تو بُڑھاپا بھی اپنی جڑیں مَضبوط کرتا چلا جاتا ہے،پھر جا کر ایسوں کو ہوش آتاہے کہ اب تو مجھے توبہ کرکے خُود کو گُناہوں سے بچانےاوراللہ کریم کی  خُوب خُوب عبادات بَجالانے کاپکا اِرادہ کرنا چاہئے۔پھر اگرچہ بَسااوقات ہمت کرکے  نیکیاں کرنے میں کامیاب ہوبھی جاتے ہیں، مگر جوانی کی بہاروں کو یاد کرکے خُوب دِل جَلاتے  اور اَشک بہاتے ہیں کہ اے کاش !میں اپنی جوانی کوعبادت ورِیاضت میں بسر کرلیتا ،مگر آہ! جوانی تو کسی گزرے” کل“ کی طرح جاچکی اور اب پلٹ کرکبھی واپس نہیں آئے گی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دارُالاِفتاءاَہلسُنّت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جوانی میں نیک نمازی بننےاور رضائے الٰہی حاصل کرنے کے لئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچانے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم  و بیش 104 شعبہ جات میں دینِ مَتِیْن کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی شُعبہ جات میں سے ایک  دارُالاِفتاء اَہلسُنّت بھی ہے،جس کے تحت سب سے پہلا دارُالاِفتا15شَعْبَانُ الْمُعَظَّم1421؁ ھکو جامع مسجد کنزُالاِیمان ،بابری چوک بابُ المدینہ(کراچی)میں قائم ہُوا اور اب