Book Name:Jawani Me Ibadat kay Fazail

تک کراچی کے مُختلِف علاقوں اور پاکستان کے مُختلِف شہروں میں بھیدارُالاِفتاء اَہلسُنّتقائم ہوچکے ہیں،جہاں مُفْتِیانِ کِرام اُمّتِ مُسْلِمَہ کی شرعی رہنمائی میں مَصْرُوفِ عمل ہیں۔اِس کے علاوہ’’دارُالاِفتاءاَہلسُنَّت‘‘کے مُفْتِیانِ کِرام ٹیلی  فون،واٹس ایپ(WhatsApp)اور اِنْٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مُسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مَسائل کا حل بتاتے ہیں۔اِنْٹرنیٹ کے ذریعے دُنیا بھر سے اِس میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net) پر سُوالات پوچھےجاسکتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مدنی چینل کے سلسلوں میں’’دارُالاِفتاءاَہلسُنَّت‘‘ کے نام سے ایک مقبولِ عام اور نہایت معلوماتی سلسلہ بھی نشر کیا جاتا ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !علم ِ دین کا نور پھیلانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی(I.T)کے تعاون سے”دارالافتاء اہلسنّت“موبائل ایپلیکیشن(Application)بھی آچکی ہے اورمزید ترقی کا سفر جاری ہے۔اللہ کریم”دارُالاِفتاء اہلسنّت“کو مزید تَرَقِّیاں  عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بلا شبہ عقلمند وہی ہے جوزِندگی کو غنیمت جانتے ہوئے گُناہوں سے توبہ کرلےاوراپنی بقیہ زندگی زِیادہ سے زِیادہ عبادتِ الٰہی میں گزارتا رہے، بِالْخُصُوص نوجوانوں کو توبہ میں  ہرگز دیرنہیں کرنی چاہئے،کیونکہ اللہ پاک کو نوجوان  کی توبہ  بہت پسند ہے، جیسا کہ

رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لالصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے:اِنَّاللہَ تَعَالٰی یُحِبُّ الشَّابَّ التَّائِبَ یعنی جوانی میں توبہ کرنے والا شخص،اللہ کریم کا محبوب ہے۔([1]) ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: مَا مِنْ  شَیۡءٍ اَحَبُّ اِلَی اللہِ مِنَ الشَّابِّ التَّائِبِ یعنی اللہ کریم کو توبہ کرنے والے نوجوان سے زِیادہ پسندیدہ کوئی چیز نہیں۔([2])

 



[1]کنزالعمال،کتاب التوبۃ،الفصل الاول فی فضلہا والترغیب فیھا ،الجزء:۴،۲/۸۷،حدیث:۱۰۱۸۱

[2] کنزالعمال،حرف المیم،کتاب المواعظ و الحکم ،الترغیب الاحادی من الاکمال،الجزء:۱۵،۸/۳۳۲،حدیث:۴۳۱۰۱