Book Name:Jawani Me Ibadat kay Fazail

حکیم ُالا ُمَّت حضرت مفتی احمد یارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :’’جو بُوڑھا آدمی بُڑھاپے کی وجہ سے زِیادہ عبادت نہ کرسکے، مگر جوانی میں بڑی(خُوب) عبادتیں کرتا رہا ہو تو اللہ پاک اُسے مَعْذور قَرار دے کر اُس کے نامۂ اَعمال میں وُہی جوانی کی عبادت لکھتا ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”صَدائے مدینہ“

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!جوانی میں عبادت کا جذبہ بڑھانے اور نفس و شیطان کی چالوں سے ہوشیار رہنے کے لئےعاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”صدائے مدینہ“لگانابھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے جگانے  کو” صَدائے مدینہ“لگانا کہتے ہیں۔یاد رہے!اِس مدنی کام کا  رِسالہ بنام ”صدائے مدینہ“بھی منظرِ عام پر آچکا ہے۔

٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ”صدائے مدینہ“کی برکت سے نمازِ تہجد کی سعادت مل سکتی ہے۔ ٭”صدائے مدینہ“کی برکت سے نماز کی حفاظت ہوتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی برکت سےمسجد کی پہلی صف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہو سکتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی برکت سے”نیکی کی دعوت “دینے کا ثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔٭”صدائے مدینہ“کی برکت سے دعوتِ اسلامی کی نیک نامی اور تشہیر ہوگی۔٭”صدائے مدینہ“لگانے والا باربارمُسلمانوں کوحج اورمیٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے،اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں، اس کے حق میں بھی قبول ہوں گی۔ ٭”صدائے مدینہ“میں پیدل چلنے کی برکت سے صحت بھی اچھی ہوگی۔٭”صدائے مدینہ“لگانا مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لیے جگانا ہے اور مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا،مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ مُصْطَفٰے ہے، مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ داؤدی ہے،مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ



[1]مرآۃ المناجیح ،۷/۸۹