Book Name:Jawani Me Ibadat kay Fazail

اور آج جب میں بُوڑھا ہوگیا ہوں تو اللہ کریم نے انہیں میرے لئے باقی رکھا ہے۔جبکہ حضرت سَیِّدُنا جنید بغدادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ایک بُوڑھےشخص کو دیکھا جوبھیک مانگ رہا تھا ،آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:اس شخص نے جوانی میںاللہ کریم کے حُقُوق کو ضائع کیا تو اللہ پاک نے بُڑھاپے میں اس کی قُوَّت کو ضائع فرما دیا۔ ‘‘([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے سناکہ اللہ کریم کے نیک بندوں نے اپنی جوانی کے گُلشن کو عبادت و ریاضت کے پانی سے سیراب کیااور گُناہوں سے بچتے رہے ،تواللہ کریم نے بُڑھاپے میں بھی ان پر جوانی کے اثرات باقی رکھے۔مگر افسوس! ہماری نوجوان نَسْل عبادت  و تِلاوت میں مشغول رہنے کے  بجائےموبائل فون،اِنْٹرنیٹ،سوشل میڈیا(Social Media) اور ٹی وی کے غلط اِسْتعمال کے سبب اپنا قیمتی  وَقْت بے دَرْدی و بے فکری کے ساتھ  برباد کرتی نظرآتی ہے۔موبائل فون جدید ٹیکنالوجی کاایک حصّہ ،وَقْت کی ضرورت اور رابطے کا اَہَم ذریعہ ہے۔جہاں یہ ہمارے لیے مُفید ہے، وہیں اس کا غلط اِسْتعمال بہت سے نُقْصانات کا باعث بھی بن رہا ہے۔ ہمارے اسکول وکالج کے وہ طلبہ و  طالبات جنہیں ہم مُستقبل کے معمار کہتے ہیں،وہ بھی اس بُری آفت کا شکار  ہوچکے ہیں،کوئی گیمز کادیوانہ ہے توکوئی فلمی گانوں کا مَتْوالا،کسی کامیموری کارڈ حَیا سوز  ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے توکوئی نائٹ   پیکجزسے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ساری ساری رات فُحُش گفتگو میں گُزاررہا ہے۔ اسی طرح انٹرنیٹ،دورِجدید کی اَہَم اور مُفید اِیْجاد ہے اس کے دِینی اور دُنیوی بے شُمار فوائد ہیں،مگراس کے ذَریعے نوجوانوں  میں بہت سی بُرائیاں  عام ہوتی جارہی ہیں۔

انٹرنیٹ  ایک چُھری کی مانند ہے، جس کاصحیح اور غلط دونوں ہی استعمال ہیں ،مگر افسوس! ہمارے معاشرے میں انٹرنیٹ کا غلط استعمال زیادہ ہے،انٹرنیٹ پرموجود، بےحیائی سےپُر مضامین اور کہانیاں ،گندی تصویریں اورنفسانی خواہشات کو بھڑکانے والی بےہودہ فلموں،ڈراموں نے نوجوان نسل  کے اَخلاق وکردار،عادات واطوار کو تباہ وبرباد



[1]مجموعہ رسائلِ ابنِ رجب ،قولہ یحفظک،۳/۱۰۰ملخصاً