Book Name:Jawani Me Ibadat kay Fazail

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے! اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔(اَلمُعجمُ الکبیر لِلطّبرانی،۶ / ۱۸۵ ،حدیث:۵۹۴۲)

مَدَنی پھول:(۱)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں:

نگاہیں نیچی کیے خُوب کان لگاکر بَیان سُنُوں گا ٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تعظیم کے لیے جب تک ہوسکادو زانو بیٹھوں گا ٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا٭اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کےبیان کا موضوع”جوانی میں عبادت کے فضائل “ ہے۔ عُموماً ایّامِ جوانی میں بے فکری وبےپروائی اوران حَسین لمحات کی بے قَدری بڑھاپے میں پچھتاوے کا سبب بنتی ہے۔لہٰذاجب تک جوانی باقی اورصحت سَلامت ہے تواس کو زِیادہ سے زِیادہ عبادت میں گُزارنا بہت ضروری ہے۔

عبادت گزار نوجوان

    دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”حکایتیں اور نصیحتیں“کے صفحہ نمبر 320 پر ہے:ایک بُزرگرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:میں نے ایک نوجوان کوآبادی اورلوگوں سے الگ تھلگ اکیلا جنگل میں عبادت کرتےہوئے دیکھا۔ میں نے سلام کیا،اس نے جواب دیا۔پھر میں نے اس سے کہا:اے نوجوان!تم ایسی وِیران جگہ میں(کیوں)ہو،جہاں تمہارا کوئی مددگار ہے،نہ ساتھی؟اس نے کہا:کیوں نہیں،میرے رَبّ کریم کی قسم!میرا مددگار بھی ہے اور ساتھی بھی۔میں نے پُوچھا: (تمہارا)مددگار و  ساتھی کہاں ہے؟اس نے جواب دیا:وہ اپنی عزّت کے ساتھ مجھ پر بزرگی رکھتا ہے، اپنےعِلْم و حکمت کے ساتھ،میرے ساتھ ہے،اپنی ہدایت کے ساتھ میرے سامنے اوراس