Book Name:Jawani Me Ibadat kay Fazail

کردیا ہے،ساری ساری رات اِنٹرنیٹ پربڑی بے دردی کے ساتھ اپنا پیسہ اورقیمتی وقت ضائع کرنا،جھوٹ بولنا، لوگوں کودھوکہ دیناBlack Mailingجیسی برائیاں ہمارے معاشرے  کے نوجوانوں میں بڑی تیزی سے عام ہوتی جارہی ہیں،پہلے توانٹرنیٹ  کا استعمال صرف کمپیوٹر تک محدود تھا، مگرجب سے یہ سہولت موبائل پر موجود ہوئی تو چھوٹی عمر کے بچے بھی اس کا استعمال کرکے اپنا مستقبل  ضائع کررہے  ہیں۔اس بیماری میں مبتلا نوجوان تعلیم سے محروم ہوکر  معاشرے میں کوئی اہم مقام پانے کے بجائے،اَخلاق وتمیز  کھوکرمعاشرے میں ذلیل وخوار ہوتےنظر آ رہے ہیں۔خدارا!غفلت سے بیدارہوجائیے اور اپنی اِصْلاح کے ساتھ ساتھ اپنی اَوْلاد کی اِصْلاح کا بھی ذِہْن بنائیے ۔اگرہمیں اپنے بچوں کواس جدید ٹیکنالوجی سے مُتعارف کروانا ہی ہے تو اس کاصحیح اِسْتعمال بھی  سکھائیں،ان کی نگرانی بھی کرتے رہیں۔اِنْٹر نیٹ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنا اوراپنی اَوْلاد کا قیمتی وَقْت صحیح جگہ استعمال کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کاوزٹ کیجئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اس ویب سائٹ پرقرآنِ پاک،ترجَمۂ کنزالایمان اور تفاسیرکے علاوہ  حدیث واصول ِ حدیث ،فقہ واصولِ فقہ، سیرت وتصوف وغیرہ موضوعات سے متعلق اردو ،انگلش ، عربی، ہندی گجراتی اور دنیا کی مختلف زبانوں میں کتب و  رسائل کا نہ صرف آن لائن مطالعہ کیا جاسکتاہے، بلکہ فری ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ کی سہولت بھی  دستیاب ہے ۔اس کے علاوہ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادِری،رضوی،ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کیے گئے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات پر مشتمل مدنی  مُذاكرے،نگرانِ شُوریٰ ومبلغین دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے بیانات،حمدو نعت، منقبت اورمختصراصلاحی خاکےبھی مَوْجُودہیں،جنہیں آپ ڈاؤن لوڈ(Download)کرکے فیس بک (Facebook) یا واٹس اپ(Whatsapp) کا صحیح استعمال کرتے ہوئے،دُوسرے اسلامی بھائیوں کو شئیر (Share)بھی کرسکتے ہیں۔شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کرنے کیلئے آن لائن دارالافتااور دُکھی انسانیت کی غمخواری  اور روحانی علاج کیلئے،تعویذاتِ عطاریہ آن لائن، کاٹ اوراستخارہ بھی کرواسکتے ہیں۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف  بھی  شَامل ہے،کم و بیش 104شعبہ جات اوردعوتِ اسلامی کے دِیگر کئی مدنی کاموں میں ہونے والے لاکھوں لاکھ روپے کے اخراجات میں بذریعہ انٹر نیٹ مالی