Book Name:Islam Mukammal Zabita-e-Hayat Hai

ذمہ جو قرض ہو اس کو ادا کریں یا جن کاموں کی وہ وصیت کر گئے ہوں۔ ان کی وصیتوں پر عمل کریں۔ (9)جن کاموں سے زندگی میں ماں باپ کو تکلیف ہوا کرتی تھی ان کی وفات کے بعد بھی ان کاموں کو نہ کریں کہ اس سے ان کی روحوں کو تکلیف پہنچے گی۔ (10) ماں باپ کے لئے دعائے مغفرت کریں اس سے ماں باپ کی اَرواح کو خوشی ہوگی اور فاتحہ کا ثواب فرشتے نور کی تھالیوں میں رکھ کر ان کے سامنے پیش کریں گے اور ماں باپ خوش ہو کر اپنے بیٹے بیٹیوں کو دعائیں دیں گے۔ (جنتی زیور،  ص۹۲تا۹۴ملخصاً)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!سنا آپ نے!اسلام کتنا پیارا دین ہے کہ جس نے حقیقی معنیٰ میں ماں باپ کے حقوق کے حوالے سے لوگوں میں عقل و شعور بیدار کیا،  اگر اسلام کی جلوہ گری نہ ہوتی تو اس عظیم الشان طریقے سے ان کے حقوق کے  تحفظ کی پاسداری کا سبق کون سکھاتا؟۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اسلامی تعلیمات کو عملی طور پر اپناتے ہوئےماں باپ کی قدر کریں،  ان کے حقوق بجالائیں،  ان کی ناراضی والے کاموں سے بچیں اور ان کی خدمت  کو اپنا معمول بنالیں۔ اللہکریم ہمیں والدین کا ادب و احترام اور ان کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے رہنےکی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بڑ ے بھائی کے حوالے سے اسلامی تعلیمات

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!والدین کے بعد بہن بھائی کا آپس کا رشتہ(Relation) بہت قریبی شمار کیا جاتا ہے،  اس لیے والدین کے مرنے کے  بعد عُموماًان کے درمیان تعلُّقات خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہےلہٰذا  بھائی بہنوں کے درمیان ناراضیوں کا دروازہ بند کرنے کے لئے والدین کے بعد گھر کے افراد  میں سے جس شخصیت کے مقام و مرتبے کو اسلام نے شان و شوکت سے نوازا اور جس