Book Name:Islam Mukammal Zabita-e-Hayat Hai

تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا:بے شک تم سے پہلے لوگ اسی لئے ہلاک ہوئے تھے کہ جب کوئی مالدار چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اور جب کوئی غریب آدمی چوری کرتا تو اس پر حد قائم کر دیتے۔ اللہ پاک کی قسم!اگرمحمد کی بیٹی فاطمہ بھی چوری کرتی تو میں اس کے ہاتھ بھی کاٹ دیتا۔ (بخاری،   کتاب احادیث الانبیاء،   باب۵۶،   ۲/۴۶۸،  حدیث: ۳۴۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مکتوبات وتعویذاتِ   عطاریہ

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ  اسلامی  اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے  خیر خواہیِ امت کیلئے     کم و بیش104 شعبہ جات  میں خدمت  سر انجام دے رہی ہے ۔ ان شُعبہ جات میں سےایک”  مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ “بھی ہے۔ اس مجلس کے تحت اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں  کی غم خواری کیلئے تعویذات اوراَوْرادو وظائف کے ذَرِیعے بیماریوں اور  پریشانیوں کا فیِ سَبِیْلِ اللہ رُوحانی عِلاج کرتی ہیں۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مسلمانوں  کو  فائدہ  پہنچانے   کیلئے  پاکستان بھر میں کم وبیش 750 سے زائد اورپاکستان سے باہر230سے زائد مقامات پر مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے بستوں سے ماہانہ کم وبیش 335,000مریض اور اُن کے نمائندے فیضیاب ہوتے ہیں جنہیں تقریباً6لاکھ تعویذات و اَوْرادِعطاریہ فی سبیل اللّٰہپیش کئے جاتے ہیں۔  اللہپاک ”مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ “    کو مزید ترقی وعروج عطافرمائے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

معاشی لحاظ سے اسلامی رہنمائی کے روشن پہلو

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!تجارت ایک مقدَّس پیشہ ہے اور انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی