Book Name:Islam Mukammal Zabita-e-Hayat Hai

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،  بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔  

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔  ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔ دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی،   گُھورنے،  جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔ صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،   اُذْکُرُوااللّٰـہَ،   تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔ اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔  دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی،   نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،  جو کچھ سنوں گی،   اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ!آج کے ہمارےبیان کا موضوع ہے”اسلام مکمل ضابِطۂ حیات ہے“اس بیان میں ہم سنیں گی  کہ اسلام نے عورتوں پر کیا کیا احسانات فرمائے ہیں،   اس تعلق سے دورِفاروقی کا ایک دلچسپ واقعہ بھی بیان ہوگا،  اسلام نےوالدین کے حوالے سے ہمیں کیا تعلیمات ارشاد فرمائی ہیں اس بارے میں کچھ مدنی پھول بھی سنیں گی۔  پڑوسیوں کے حقوق بیان کرنے کے ساتھ اس تعلق سے تین احادیثِ طیبہ بھی بیان کی جائیں گی،  حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاپنے پڑوسیوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک فرمایا کرتے تھے اس کی چند جھلکیاں بھی بیان ہوں گی۔ تجارتی معاملات کو درست طریقے سے سرانجام دینے کے تعلق سے اسلامی تعلیمات اور بزرگوں کی تجارت کی جھلکیاں بھی بیان کی جائیں گی۔  اللہ  کرے کہ