Book Name:Islam Mukammal Zabita-e-Hayat Hai

دِلجمعی کے ساتھ ہم اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ بیان سُننے کی سعادت حاصل کریں۔

          بعض اسلامی  بہنیں دورانِ بیان تسبیح کے ذریعے ذِکرودرودشریف وغیرہ پڑھتی رہتی ہیں۔ یاد رکھئے!یہ اِس کا موقع نہیں ہے،  ہم چُونکہ علمِ دِین سیکھنے کی نیّت سے یہاں جمع ہوئی  ہیں تودورانِ بیان پوری توجہ بیان کی طرف ہی ہونی چاہئے،  کیونکہ علمِ دین سیکھنے پر مشتمل بیان سُننا بھی ذِکْرُ اللہ ہی میں شامل ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِسلام(Islam)ایک امن پسند،  سچا،  پیارا،   کامل و اکمل،  انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلتا ہوا،  عالمگیر اور آفاقی مذہب ہے،  اسلام وہ واحد مذہب ہے کہ جس  کے ماننے اور چاہنے والوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سےزیادہ ہے،  اسلام اپنی لاجواب خوبیوں کے سبب ہمیشہ ہر دور میں غالب ہی رہا،  کبھی مغلوب ہوا نہ ہوگا،  اسلام میں دینی،  دنیاوی،  اُخروی،   اخلاقی،  ظاہری،  باطنی،  گھریلو،  خاندانی،  معاشرتی اورمعاشی بلکہ ہر اعتبار سے زندگی کے تمام شعبہ جات سے وابستہ افراد کے لئے بہترین اُصول و ضوابط اور شاندار ہدایات موجود ہیں ،  جو اس حقیقت کو ثابت کرتے ہیں کہ”اسلام مکمل ضابِطۂ حیات ہے“۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّصرف اسلام ہی اللہ پاک کا پسند یدہ دین ہے،  چنانچہ

پارہ6سورۃ المائدۃ کی آیت نمبر3 میں ربِّ کریم کا فرمانِ حقیقت بنیاد ہے:

اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًاؕ-

 ترجَمۂ کنزالایمان:آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر (پ۶،  المائدۃ :۳)    دی اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا۔

اس آیت سے کئی احکام معلوم ہوئے:(1)صرف اسلام اللہ کریم کو پسند ہے یعنی جو اَب دین