Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

عَلَیْہم اجمعین کا کس قدر زبردست مدنی ذہن بنا ہوا تھا،اِس کی بھی چند جھلکیاں ہم ملاحظہ کریں گے،مصیبت کے وقت بے صبری کی چند مثالیں(Examples)بھی بیان ہوں گی،مصیبتوں پر صبرکا ذہن بنانے کے 7طریقے بھی بیان کئے جائیں گے۔

اللہ کرے!دِلجمعی کے ساتھ ہم اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ ساتھ بیان سُننے کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔اٰمِیْن

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صا بِرہ خا تون

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”عیونُ الحکایات“جلد2کے صفحہ 179 پر لکھا ہے کہ حضرت سیِّدُنااَصْمَعِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ سفر پر تھا،جنگل سے گزرتے ہوئے ہم راستہ بھول گئے،کچھ دُورایک خیمہ (Tent)نظر آیا تو اس طرف گئے، وہا ں پہنچ کر بلندآواز سے سلام کیا ، تو ایک عورت خیمے سے باہرآئی اور ہمارے سلام کا جواب دیتے ہوئے پوچھا:تم کون ہو ؟ہم نے کہا:ہم راستہ بھول گئے ہیں، خیمہ دیکھا تو اس طر ف چلے آئے۔ عور ت نے کہا:تم لوگ تھوڑی دیر یہیں ٹھہرویہاں تک کہ میں تمہاراحق پورا کروں، جس کے تم حق دار ہو۔ہم وہیں کھڑے رہے۔اس نے اپنی چادر اُتار کربچھائی اور خود پردے کی اَوٹ میں رہ کرکہنے لگی:اس چادر پر بیٹھ جاؤ،میرا بیٹا ابھی آتا ہی ہوگاپھرتمہاری ضیافت کا اہتمام کردیا جائے گا۔ہم چادر پر بیٹھ گئے کچھ دُور ایک سوار آتا دِکھائی دیا تو بولی:یہ اُونٹ تو میرے بیٹے کا ہے لیکن اس پر سوار ہونے والا میرے بیٹے کے علاوہ کوئی اور ہے ۔کچھ ہی دیر بعدسوار خیمے کے پاس پہنچ گیا ،اس نے عورت سے