Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

کھالیں قَینچیوں سے کاٹی جاتیں۔(ترمذی،کتاب الزھد،۴ /۱۸۰،حدیث: ۲۴۱۰)یعنی تمنّا وآرزو (Wish)کریں گے کہ ہم پر دنیا میں ایسی بیماریاں آئی ہوتیں ،جن میں آپریشن کے ذَرِیعے ہماری کھالیں کاٹی جاتیں تاکہ ہم کو بھی وہ ثواب آج ملتا جو دوسرے بیماروں اور آفت زدوں کو مل رہا ہے۔(مرآۃ المناجیح،۲/۴۲۴)

12 مَدَنی  کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکاف“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے!بیماراورآفت زدہ لوگ کس قدر خوش نصیب ہیں کہ ان کے ثواب کو دیکھ کر بروزِ قیامت عافیت والے بھی رشک کریں گے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ  ہم بھی بیماریوں(Diseases) اور آفات و بَلِیَّات پر صبر کرنے کی عادت بناکر ثوابِ آخرت کے حقداروں میں شامل ہوجائیں۔بیماریوں اور مصیبتوں پرصبر کا ذہن پانے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں لگ جانا بھی ہے۔ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکے کمزورعَلاقوں اوراطراف کے گاؤں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دے کر عِلمِ دِین سیکھنے، سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مساجِد آبادہوتی ہیں۔٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت