Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

(4)ارشاد فرمایا:جس کے مال یا جان میں مُصیبت آئی پھر اُس نے اسے پوشیدہ رکھا اور لوگوں پر ظاہِر نہ کیا تو اللہ پاک پر حق ہے کہ اس کی مغفِرت فرما دے۔( مَجْمَعُ الزَّوَائِد،کتاب الزھد،باب فیمن صبر علی العیش… الخ،۱۰ / ۴۵۰، حدیث:۱۷۸۷۲)

چُپ  رہسِیں تا ں موتی مِلسن، صَبْر کرِیں تا ہیرے

پاگلاں وانگوں رَولا پاویں ناں موتی ناں ہیرے

یعنی:اگر تُو(مصیبتیں آنے پر)خاموشی اختیار کرے گا تو تجھے(ثواب کے)موتی ملیں گے،صبر سے کام لے گا تو اس کے بدلے میں تجھے(ثواب کے)ہیرے ملیں گے۔ہاں!اگر تُو نے پاگلوں کی طرح شکوے شکایات کا اظہار کیا تو پھر تجھے نہ تو موتی ملیں گے اور نہ ہی ہیرے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

آزمائش زحمت نہیں رحمت ہے:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!مصیبتوں اور آزمائشوں کا آنا باعثِ زحمت نہیں بلکہ باعثِ رحمت و سعادت ہے،مصیبت میں مبتلا شخص سے اللہ پاک بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے،مصیبت میں مبتلا ہونے والے کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں،آزمائش میں مبتلا شخص کو اللہ پاک بے حساب عطا فرماتا ہےاور مصیبت چھپانے والے کو بارگاہِ الٰہی سےمغفرت کا پروانہ عطاکیے جانے کی خوشخبری ہے۔ مصیبتوں پرصبرکے اِتنے فضائل سُن کر تو ہمیں ذہن بنانا چاہئے کہ چاہے کتنی ہی مصیبتیں آپڑیں، آزمائشوں کے طُوفان ہمیں ڈَگمگانے کی کوشش کریں،پریشانیوں کا سیلاب اُمنڈ آئے اور بیماریاں ہر