Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

سے مسجد میں گزرنے والاہر ہر لَمحہ عِبادَت میں شُمار ہوگا۔٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے  کی فضیلت حاصل ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنا زِیادہ وَقْت مسجد میں گزارنے کی بھی کیا خوب فضیلت ہے ،چُنانچہ

حضرت سَیِّدُنا ابُو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :جب تُم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد میں کثرت سے آمد و رَفْت رکھنے والاہے تو اُس کے اِیمان کی گواہی دو کیونکہاللہ کریم(پارہ 10،سُورۂ توبہ کی آیت نمبر 18میں اِرْشاد)فرماتاہے :

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ  (پ ۱۰ ،التوبہ :۱۸)

ترجَمۂ کنزُ الایمان:اللہ کی مسجدیں وُہی آباد کرتے ہیں جو اللہاور قِیامت پر اِیمان لاتے  اور نَماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔

(ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ،۴/۲۸۰، حدیث:۲۶۲۶)

اللہ پاک ہمیں بھی12مدنی کاموں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا مدنی کام زیادہ سے زیادہ کرنے، مسجدیں آباد کرنے،نمازقائم کرنے اورزکوٰۃ دینے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آئیے!بطورِ ترغیب ایک مَدَنی بہار  سنئے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی نیت کیجئے، چُنانچہ

وقتِ وفات کلمۂ طیبہ کی تکرار

زم زم نگر(حیدرآبادباب الاسلام سندھ)کےایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مُرید تھے۔29رَمَضان المبارک1425؁ ھ کو ریلوے ورکشاپ کی ڈيوٹی سے گھر واپس لوٹے،تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد جب ظہر کیلئے وُضو کرنے اٹھے توگِر پڑے اور بے ہوش ہوگئے۔ ہوش آیا تو بلند آواز سےکَلِمَہ طَیِّبہپڑھنے لگے۔رات تقریباً 10:00بجے پھر