Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

لباس پہننا، سونا (Gold)اِستعمال کرناکوئی گناہ نہیں؟مَعَاذَاللہ کیا صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے بارے میں زبان درازی کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاکسی مسلمان کے بارے میں کِینہ(یعنی دل میں دُشمنی چھپاکر)رکھنا کوئی گناہ نہیں؟کیا اللہ پاک کی خُفیہ تدبیر سے بے خوف ہوجانا کوئی گناہ نہیں؟کیاجُوئے کے ذریعے کسی کے مال پر قبضہ کرنا کوئی گناہ نہیں؟۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہاں صرفچندگناہوں کا تذکرہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ اور نہ جانے کتنے گناہ ہوتے ہوں گے،پھربھی ہم کہیں" کہ آخر" مجھ سے ایساکون ساگناہ ہواہے کہ جس کی مجھ کو سزا مل رہی ہے۔!اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ۔اللہ پاک ہماری حالتِ زارپرکرم فرمائے،اٰمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مصیبتوں پر صبرکا ذہن کیسے بنے؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!شکوے شکایات کرنےاور بے صبری کرنے سے مصیبت تو جانے سے رہی ،اُلٹا صَبْر کے ذَرِیْعے ہاتھ آنے والا عظیمُ الشّان ثواب ضائِع ہو جاتا ہے جو کہ بذاتِ خود ایک بَہُت بڑی مصیبت ہے۔لہٰذا مصیبت چاہے بڑی ہو یا چھوٹی، ہمیں چاہئے کہ ہم صبر کا دامن مضبوطی سے تھامے رہیں اور ایسے طریقے اختیار کریں، جن کی برکت سے بے صبری سے ہماری جان چھوٹ جائے،ہم مصیبتوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں اور ہمارا شمار بھی مصیبت پرصبراورشکرکرنے والے خوش نصیبوں میں ہونے لگ جائے۔مصیبتوں پر صبرکا ذہن بنانے کے لئے چند طریقے پیشِ خدمت ہیں،آئیے!اِنہیں توجہ کے ساتھ سُن کران پر عمل کی نیت کرتے ہیں:

مصیبتوں پر صبرکا ذہن بنانے کے7 طریقے