Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

ملکِ نَمْرودمیں لےآئے۔اللہ کریم نےآپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوحکمت و دانائی سے سَرفرازفرمایا اورآپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو زمین و آسمان کی تمام اَشْیاء کا مُشاہَدہ بھی کرایا ۔چُنانچہ اِرْشادِ رَبّانی ہے:

وَ كَذٰلِكَ نُرِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لِیَكُوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِیْنَ(۷۵)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اور اسی طرح  ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی عظیم سلطنت دِکھاتے ہیں اور اس لیے کہ وہ عینُ الیقین والوں میں سے ہوجائے۔(پارہ:۷، الانعام: ۷۵)

10 خاص فضیلتیں:

آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دس(10) ایسی فضیلتیں حاصل ہیں جوآپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ خاص ہیں۔وہ فضیلتیں یہ ہیں:…٭ہمارےپیارےآقا،نَبی آخرُالزَّماں، رَسُولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکےبعدحضرت ابراہیمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سب سے اَفْضَل ہیں٭…حضرت اِبْراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامہی اپنے بعدآنے والے سارے اَنْبِیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام کے والِد ہیں۔(بہارِ شریعت، ۱/۵۲)٭…ہر آسمانی دِیْن میں آپ ہی کی پَیْروِی اور اِطاعَت ہے٭…ہر دِیْن والےآپ کی تَعْظِیْم کرتے ہیں٭…آپ ہی کی یادقربانی ہے٭…آپ ہی کی یادگارحَج کے اَرْکان ہیں٭…آپ ہی کَعْبہ شریف کی پہلی تَعْمِیْر کرنے والے یعنی اسے گھر کی شَکْل میں بنانے والے ہیں٭…جس پتھر(مَقامِ اِبْراہیم)پرکھڑے ہوکرآپ نے کَعْبہ شریف بنایاوہاں قِیام اورسجدے ہونے لگے٭…مُسلمانوں کےفوت ہوجانے والے بچّوں کی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اورآپ کی بیوی صاحِبہ حضرتِ سارہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاعالَمِ بَرزَخ میں پَروَرِش کرتے ہیں ٭…قیامت میں سب سے پہلےآپ ہی کوعُمدہ لباس عَطا ہوگا اس کےفوراً بعدہمارے حُضورِپاک صَلَّی اللہُ