Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

مطابق  مدنی دورہ کی دعوت کا سلسلہ شروع کیا۔اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ! مدنی مرکز کے طریقہ کا ر کی برکت سے عصر سے مغرب تک کافی اسلامی بھائی ہاتھوں ہاتھ مسجد میں تشریف لائے۔مغرب کی نماز میں بیان ہوا اور  اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلہ تیار ہوا اور راہ ِخدا  عَزَّوَجَلَّ میں سفر پر روانہ ہوگیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عِشْق کے اِمتحاں:

            میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!حضرتِ سَیِّدُنااِسْمٰعِیْلعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامحضرت سَیِّدُناابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی زوجۂ مُحْترمہ حضرت بی بی ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاکے بَطن ِ مُبارَک سے پیداہوئے۔ا ن کی پیدائش کےبعدآپ(حضرت سَیِّدُناابراہیم)عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامپروَحْی نازِل ہوئی کہ آپ حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَااور اِسْمٰعِیْلعَلَیْہِ السَّلَامکو اُس سَرزمین میں چھوڑآئیں جہاں بے آب و گیاہ( یعنی بے رونق) میدان اور خُشک پہاڑیوں کے سِوا کچھ بھی نہیں ہے۔چُنانچہ حضرت ابراہیمعَلَیْہِ السَّلَام  نے حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اورحضرت اِسْمٰعِیْلعَلَیْہِ السَّلَامکوساتھ لےکرسفرفرمایااوراُس جگہ آئے جہاں کَعْبۂ مُعظَّمہ ہے۔یہاں اس وَقْت نہ کوئی آبادی تھی نہ کوئی چشمہ،نہ دُور دُورتک پانی یاآدمی کا کوئی نام و نشان تھا۔ ایک توشہ دان میں کچھ کھجوریں اورایک مَشک (برتن) میں پانی، حضرت ابراہیمعَلَیْہِ السَّلَام وہاں رکھ کر روانہ ہو گئے۔ حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے فریادکی: اے اللہ پاک کے نبی اس سُنْسان بیابان (یعنی ویران علاقے) میں جہاں نہ کوئی مُونِس ہے نہ غمخوار،آپ ہمیں بے یارومَدَدْگار چھوڑکر کہاں جا رہے ہیں؟  کئی بارحضرت ہاجرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے آپ کو پُکارا مگرآپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔آخرمیں حضرت ہاجرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے سُوال کیا کہ آپ اِتنا فرما دیجئے کہ آپ نے اپنی مَرضی سے ہمیں یہاں