Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

12 مدنی کاموں میں سے ایک کام مدنی دورہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے حضرت  سَیِّدُنا ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کے بارے میں سنا کہ آپ نے نیکی کی دعوت کی راہ میں کیسی کیسی مشکلات کا سامنا کیا لیکن پھر بھی  پیچھے ہٹنے کے بجائے اس اَہَم فریضے کو جاری رکھا ہمیں بھی آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کی اس سنت پر عمل کرتے ہوئے  گناہوں میں مشغول رہنے والے اور نمازوں میں سستی کرنے یا نہ پڑھنے والے مسلمانوں کو  نیکی کی دعوت دینی چاہیے اس کام کو اچھے انداز سے کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12مدنی   کاموں میں خوب خوب حصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے  کے  12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام”مدنی دورہ  “بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوت ِ اسلامی کا مدنی ماحول اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  اور سَیِّدُ الاَنبیاء  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اس پیاری پیاری سُنّت پر عمل کرنے کے لئے ہرہفتے ’’مدنی دورے ‘‘ میں  شرکت کرنے کی ترغیب دِلاتا ہے ۔مدنی دورے  کی برکت سے مسجد میں نمازیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، مدنی دورے  کی برکت سے مُعاشرے کے بگڑے ہوئے اَفْراد دعوت ِاسلامی سے وابستہ ہو کر صلوٰۃ و سُنَّت پر عمل کرنے والے بن جاتے ہیں۔لہٰذا ہمیں بھی  وَقْت نکال کر اِس عظیم مدنی کام میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہئے۔آئیے! ترغیب کےلئے   مدنی دورہ کی ایک مدنی بہار سنئے اور جھومئے،چنانچہ

مدنی دورہ کی برکت

ایک مرتبہ ایک اسلامی بھائی مدنی تربیت گاہ سے کسی علاقے میں  مدنی دورہ کے لئے تشریف لے گئے۔اس علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے کہا کہ یہاں سے مدنی قافلے تیار نہیں ہوتے اورنہ ہی مدنی دورہ کامیاب ہوتا ہے۔ مگر مدنی مرکز کے اسلامی بھائی نے وہاں جاکر مدنی مرکز کے طریقہ کار کے