Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

کیاہر کوئی خواب دیکھ کر اپنا بیٹا ذَبح کر سکتا ہے؟

یاد رہے! کوئی شخص خواب یا غیبی آواز کی بُنْیاد پر اپنے یا دوسرے کے بچّے یا کسی اِنسان کو ذَبْح نہیں کر سکتا ، کرے گا تو سَخْت گُنہگار اور عذابِ نار کا حَقْدار قَرارپائے گا۔حضرت ابراہیمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جو خواب کی بِنا پر اپنے بیٹے کی قُربانی کے لئے تیّار ہو گئے،یہ حَق ہے کیوں کہ آپ نبی ہیں اور نبی کا خواب وَحْیِ اِلٰہی ہوتا ہے۔ ان حضرات کا اِمْتحان تھا،حضرتِ جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام جَنَّتی دُنْبہ لے آئے اور اللہ پاک کے حکم سے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے پیارے بیٹے کے بجائے اُس جَنَّتی دُنْبے کو ذَبْح فرما دیا۔

(بیٹا ہوتو ایسا،ص۱۹)

آپ  عَلَیْہِ السَّلَام کا تعارف:

آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا نام”ابراہیم“ہے۔اِبْراہیم سُریانی زبان کا لَفْظ ہے۔اس کےمعنی ہیں اَبٌ رَحِیْمٌ ( یعنی مہربان باپ)چُونکہ آپ بچوں پر بہت مہربان تھے۔نِیز مہمان نَوازی اور رَحْم و کرم میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مَشْہورہیں، اسی لیےآپ کو اِبْراہیم کہاجاتاہے۔بعض لوگوں نے کہا ہے کہ اِبْراہیم اَصْل میں ابرم تھا۔جس کے مَعْنیٰ ہیں بُزرگ،چُونکہ آپ بہت سے اَنْبِیائے کرام(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ) کے والد ہیں  اور سارے دِیْنوں میں آپ کی عِزت،حتّٰی کہ  مُشرکینِ عَرب بھی آپ کی عَظمت بیان کرتے تھے ،اس لیے آپ کانامِ نامی اِبْراہیم ہوا۔(تفسیرِ نعیمی ۱/۶۱۸، ملتقطاً)آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی کُنْیَت ابُوالضَّیْفان(ضَیْ۔فَان)یعنیبہت مہمان نواز ہے۔ کیونکہ آپ کا گھرسڑک کے کِنارے تھاجوبھی وہا ں سے گُزرتاآپ اس کی مہمان نوازی کرتے تھے۔ (تفسیرِ خازن،تحت قولہ و من احسن دیناممن اسلم،۱/۴۳۴)آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی وِلادَت سَرزمینِ ”اَہْواز“ کے مقام ”سَوْس“میں ہوئی پھرآپ کےوالدآپ کو ”بابِل“