Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

ضروری ہے کہ جانور کوبِلا وجہ اِیذا پہنچانے والے کو روکے،اگر باوُجُودِ قدرت نہیں روکے گا تو خود بھی گنہگار اور جہنَّم کا حقدار ہو گا۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی  کتاب’’بہارِ شریعت‘‘ جلد 3 صفحہ 660 پر ہے:جانو ر پرظُلم کرنا ذِمّی غیر مسلم پر(اب دنیا میں سب غیر مسلم حَربی ہیں)ظلم کرنے سے زیادہ بُرا ہے اور ذِمّی پر ظلم کرنا مسلم پر ظلم کرنے سے بھی بُرا ہے کیونکہ اللہ کریم کے سوا جانور کا کوئی مددگار نہیں اس غریب کو اس ظلم سے کون بچائے!(دُرِّمُختارو رَدُّ الْمُحتار،۹/۶۶۲) ٭قربانی  کرنے سے کچھ گھنٹے پہلے جانوروں کو بھوکا پیاسا رکھا جاتا  ہےجس سے انہیں سخت تکلیف پہنچتی ہے۔ حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:قربانی سے پہلے اُسے چارا پانی دے دیں یعنی بھوکا پیاسا ذَبْح نہ کریں اور ایک کے سامنے دوسرے کو نہ ذَبْح کریں اور پہلے سے چُھری تیز کر لیں ایسا نہ ہو کہ جانور گرانے کے بعد اُس کے سامنے چُھری تیز کی جائے۔(بہار شریعت،۳/۳۵۲)٭قربانی کرنے کے حوالے  سے مزید معلومات حاصل کے لئے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے ”ابلق گھوڑے سوار“کا مطالعہ کیجئے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭جانور ذبح کرتے وقت کی دعا!

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق" جانور ذبح کرتے وقت کی دعا  "یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ(۷۹)  ( پ۷، الانعام ۷۹ )