Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو۔( تفسیر نعیمی ج۱ص۶۲۱ مُلَخّصًا، از بیٹا ہو تو ایسا،ص:۲۱، بتغیرقلیل)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سب سے اَولیٰ و اَعْلیٰ ہمارا نبی :

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کردہ آخری فضیلت کہ قِیامت والے دن سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکوعُمدہ لباس ملے گا بعدمیں ہمارے نبیِّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو، اسے سُن کرکسی کے ذِہْن میں یہ خیال آسکتاہے کہ حضرت سَیِّدُنا اِبْراہیم عَلَیْہِ السَّلَام حُضُور سَیِّدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اَفْضَل ہیں۔ بروزِ قیامت سب سے پہلے حضرتِ سَیِّدُنا اِبْراہیم  عَلَیْہِ السَّلَام کو حُلَّہ (خاص قسم کالباس)عَطا کیا جانااپنی جگہ،مگراَفْضل ہمارے پیارےآقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی ہیں۔اللہ کریم پارہ  3 سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی آیت نمبر 253 میں اِرْشاد فرماتا ہے:

تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍۘ-مِنْهُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّٰهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍؕ-وَ اٰتَیْنَا عِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ الْبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِؕ-

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:یہ رسول ہیں ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پرفضیلت عطا فرمائی ،ان میں کسی سے اللہ نے کلام فرمایا اور کوئی وہ ہے جسے سب پر درجوں بلند ی عطا فرمائی، اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو کھلی نشانیاں دیں اور پاکیزہ  روح سے اس کی مدد کی

اس آیت کےتحت دعوتِ اسلامی کےاشاعتی ادارےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ (Published) تفسیرِقرآن صراطُ الجنان  جلد 1 صفحہ  379پرہے: