Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

ٹیبھی ہے، جس کا کام انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے دُنیا بھر کے لوگوں کو اِسْلام کے مہکے مہکے مدنی پھول پیش کرنا ہے،مجلس آئی ٹی کے کارہائے نمایاں میں سے اَعْلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شہرۂ آفاق فتاویٰ رضویہ شریف اور ترجمۂ قرآن کنز الایمان کو سافٹ وئیر کی شکل میں پیش کر نا بھی ہےجو لائقِ صد تحسین ہے،مجلسِ توقیت کے تعاون سے ایک ایسا سافٹ وئیر بھی متعارف کروایا ہے  جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر نمازوں کے دُرست اوقات کی نشاندہی میں حد درجہ مفید ہے۔المدینہ لائبریری سوفٹ ویئر کے ذریعےچارسو سے زائد  کتب کا بآسانی مطالعہ کِیاجا سکتاہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ مجْلسِ آئی ٹی کے تیار کردہ یہ تمام سافٹ وئیرز مکتبۃُ المدینہ سے سی ڈیز کی صُورت میں بھی حاصِل کئے جاسکتے ہیں۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قربانی کی سُنتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے  قربانی کرنے کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔آئیے!پہلےدو فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے۔(1)ارشاد فرمایا:انسان بقرہ عید کے دن کوئی ایسی نیکی نہیں کرتا جو اللہ کریم کو خون بہانے سے زیادہ پیاری ہو،یہ قُربانی قِیامت میں اپنے سینگوں ،بالوں اور کُھروں کے ساتھ آ ئے گی اورقربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ  کے ہاں قَبول ہوجاتا ہے،لہٰذا خوش دِلی سے قُربانی کرو۔(تِرمِذی،کتاب الأضاحی، ۳/۱۶۲،حدیث: ۱۴۹۸)٭(2)ارشاد فرمایا:جس نے خوش دلی سے طالبِ ثواب ہو کر قربانی کی ،تووہ آتَشِ جہنَّم سے حِجاب(یعنی رَوک)ہو جائے گی۔(معجم کبِیر،۳/۸۴،حدیث:۲۷۳۶)٭قربانی کے جانور کوگرانے سے پہلے ہی قبلے کا تَعَیُّن کر لیا جائے ،لِٹانے کے بعد بِالخصوص پتھریلی زمین پر گھسیٹ کر