Book Name:Hazrat Ibraheem Ki Qurbaniyain

ابُو بلا ل محمدالیاس عطّارقادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے 48 صفحات پر مُشْتمل رِسالے ”اَبْلَق گھوڑے سُوار“کا مُطالَعہ بہت مُفید رہےگا۔ ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ قُربانی کرنے سے پہلے کم اَزْ کم ایک بارتوضَرور اس رِسالے کامُطالَعہ فرمالیں۔اِنْ شَآءَاللہ علمِ دین کا ڈھیروں ڈھیر ذَخِیْرہ ہاتھ آئے گااور قُربانی کے بہت سےمَسائل سےبھی آگاہی ہوگی۔قُربانی کے مُتَعَلِّق مزید مَعْلُومات کیلئےمکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”بہارِشریعت جلد 3 حصہ 15“ سے قُربانی کے مَسائل کا مُطالَعہ کیجئے یادارُالْاِفْتاء اَہْلسُنَّت سے رُجوع کیجئے ۔

قُربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی، خِدْمتِ دین کےکم وبیش 104شُعبوں میں سُنَّتوں کی خِدْمت میں مَشغول ہے۔ان تمام شُعْبہ جات کوچلانے کیلئے ماہانہ کروڑوں  روپے کے اَخْراجات  ہوتے ہیں۔ ہمیں بھی حُصُولِ ثواب کی  خاطِر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترقّی کیلئے اپنے گھر،رِشتہ داروں اور اَہلِ مَحلہ کے ساتھ ساتھ مُختلف عَلاقوں میں جاجاکر دعوتِ اسلامی کے  شُعْبہ جات کا تَعارُف کرواتے ہوئے قُربانی کی کھالیں جَمْع کرنے کی بھرپورکوشش بھی کرنی ہےاوراپنے عزیز و اقارِب کویہ ترغیب بھی دِلانی ہے کہ وہ بھی اپنی قربانی کے جانور کی کھال دعوتِ اسلامی کو دے کرنیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے کی سعادت حاصل کریں ۔اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

مجلس آئی ٹی  کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”مجلس آئی