Book Name:Narmi Kesay Paida Karain

برتاؤکیاجائےگا اسی قدر ان کا حِلم بڑھتا جائےگا۔چنانچہ میں نے اس ترکیب سے ان دونوں نشانیوں کو بھی ان میں دیکھ لیا اور میں شہادت دیتا ہوں کہ یقیناً یہ نبی برحق ہیں اور اے عمر!رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ میں بہت ہی مالدار آدمی ہوں ،میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنا آدھا مال حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی امت پر صدقہ کردیاپھر یہ بارگاہِ رسالت میں آئےاورکلمہ پڑھ کرمسلمان ہوگئے۔(دلائل النبوۃ ج۱ ص۲۳ و زرقانی ج۴ ص ۲۵۳ بتصرف قلیل)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!سنا  آپ نے! ہمارے پیا رے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کس طرح  نرمی  کامُظاہَرَہ فرمایا کہ اس کےبد تمیزی سے پیش آنے کے باوجود پیارے آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسے معافی سے نوازا   یہی وجہ تھی کہ تورات کا اتنا بڑا عالم  بھی آپ کے کردار سے متاثر ہوئے بغیر نہ  رہ سکا اورکلمہ پڑھ کردائرہ اسلام میں داخل ہوگیالہٰذااپنےآقاومولا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرت طیبہ پرعمل کرتےہوئےاپنے اندر نرمی  جیسی پیاری  عادت(Habit)  پیدا کیجئے،لوگوں کی غلطیوں  کے باوجود انہیں معاف کرنا سیکھئے، کوئی کتنا ہی غصّہ دلائے  اُول فُول بکنے کے بجائے اپنی زَبان کو قابو میں رکھئے کہ اس میں ہماری دنیا و آخرت کی بھلائی ہے  کیونکہ جب  زَبان بے قابو ہوتی ہے تو بندہ سختی پر اتر آتاہے جس کے سبب بنے بنائے کھیل بگڑ جاتے ہیں ۔

ہے فلاح وکامرانی نرمی وآسانی  میں

ہر  بنا  کام بگڑ  جاتا ہے  نادانی میں

      میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!نرمی کی کس قدر اہمیت ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایئے کہ جباللہکریم نےحضرت سَیِّدُنَاموسی عَلَیْہِ الصَلٰوۃُ وَالسَّلَامکوفرعون کی طرف بھیجا تاکہ اسے اسلام کی