Book Name:Ittiba e Shahawat

اورخوفناک تنہائی میں رکھ دیا جائے توکیا گُزرےگی! یقیناً خائفین (یعنیاللہ پاک سےڈرنے والوں) کیلئے یہ تصوُّر ہی لرزہ دینے والا ہے۔یہ تو صِرف دُنیوی تصوُّر ہے ورنہ اللہ پاک کی ناراضی کی صُورت میں مرنے کے بعد جن عذاباتِ قبر کا سامنا ہو گا، وہ کون برداشت کر سکے گا؟’’حِلْیَۃُ الْاولیاء‘‘ میں روایت ہے:’’جب بندہ قبر میں داخِل ہوتا ہے تو اُس کو ڈرانے کے لئے وہ تمام چیزیں آجاتی ہیں جن سے وہ دُنیا میں ڈرتا تھا اوراللہ پاک  سے نہ ڈرتا تھا۔‘‘(حِلْیَۃُ الْاولیاء ج۱۰ص۱۲ رقم۱۴۳۱۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک ”گھر درس“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! قبروآخرت کی تیاری کرنے ،خود کو گناہوں سےبچانے ، عبادت وتلاوت کی عادت بنانے  اور نفس وشیطان کے ہر وار کو ناکام بنانے کیلئے آج ہی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سےوابستہ  ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے8  مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینےوالے بن جائیے۔ 8مدنی کاموں میں سےایک مَدَنی کام”گھردرس“بھی ہے،آپ تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ  گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکیب ضرور فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ گھر درس میں بھی علمِ دِین کے موتی لُٹائے جاتے ہیں اور عِلمِ دِین سیکھنے کی تو کیا ہی بات ہے کہ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ'' جو کوئی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے فرائض سے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی