Book Name:Ittiba e Shahawat

بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 206صفحات پر مُشتمل مایہ ناز تصنیف بنام’’پیٹ کا قُفْلِ مدینہ‘‘تحریر فرمائی ہے ۔ اس کتاب کے مُطالعے کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کوکھانے کے آداب ،بُھوک سے کم کھانےکےفوائد، صحت مند رہنے کے اُصُول اور اس کے علاوہ بھی بے شُمار مدنی پُھول چننے کو ملیں گے۔مکتبۃ ُالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے اس کتاب کو ھدیۃً  حاصل کیا جاسکتا ہے  اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش104شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی میں سے ایکمجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہبھی ہے جو مریضوں اور پریشان حالوں کی خیر خواہی میں مصروفِ عمل ہے۔اس مجلس کی طرف سے ہر ماہ(Month)تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار (1،25،000) بیماروں اورپریشان حال لوگوں میں کم وبیش 4 لاکھ سے زائد تعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کیلئے بالکل مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔یادرہے!تعویذاتِ عطاریہ(یعنی امیرِاہلسنّت کی طرف سے اجازت شدہ تعویذات)کی برکتیں فقط کسی مَخْصُوص عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ روزانہ ہزاروں  مریضوں کو تعویذاتِ عطاریہ  فی سبیل اللہ دئیے جاتے ہیں۔

حدیثِ پاک کے بارے میں مَدَنی پھول