Book Name:Ittiba e Shahawat

زِیادہ فائدہ مند ہے۔''( قُوتُ القُلوب ،ج ٢، ص ٣٣٦)(فیضانِ سنّت ،ص:۷۳۴)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے کہ نَفْسانی خواہشات سے بچنے کے کس قَدر فَضائل ہیں کہ جو اپنے اُوپر خواہشات کے دروازے بند کرلیتاہے تو اللہ  پاک  اسے جنَّت کی نعمت سے نوازدیتاہے۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم ان اِنعامات و اِکرامات سے محروم نہ رہیں اور ان کے حُصُول کیلئے نَفْسانی خواہشات سے بچنے کی بھرپُورکوشش کرتی رہیں۔اِتّباعِ شَہوات پر اُبھارنے والے کئی اَسباب ہوسکتے ہیں،آیئے!ان میں سےپانچ(5)اَسباب اور ان کا علاج ذِکر کرتی ہوں تاکہ ان  مُہلکات(ہلاک کرنے والی چیزوں) سے بچنا مزید آسان ہوسکے۔

(۱)جلد اَثَر قبول کرنے کی عادت

کسی چیز کی تعریف سُن کر یاکسی کے پاس کوئی چیز دیکھ کریہ خواہش دل میں پیدا ہو کہ یہ چیز میرے پا س بھی ہونی چاہیے(جیسے کسی کااچھا موبائل ،لیپ ٹاپ(LapTop)،آئی پیڈ(I-Pad)، گھر دُکان اورگاڑی  وغیرہ )ان چیزوں کودیکھیں تو اب ہمیں خواہ اُن کی حاجت ہو یا نہ  ہو، بس ایک دُھن سر پر سوار ہوجاتی ہے کہ کسی طرح میں بھی یہ چیزیں  حاصل کرلوں ،اب  ان چیزوں کا حُصُول  مُشکل ہونے کی وجہ سے یہ شخص اپنی خواہش کو پُورا کرنے کے لئے جائز وناجائز حُدود کو پار کرتا چلاجاتا ہے اور یُوں  تباہی  کے عمیق(یعنی گہرے)  گڑھے  میں جا پڑتا ہے ۔

علاج

اس کا علاج یہ ہے کہ ایسا شخص اپنی ضَروریات اور ناجائز خواہشات میں تمیز کرنے کی عادت ڈالے،اس حوالے سے کسی نیک اور مُخلص دوست سے مُشاوَرَت کرلے اور خواہشاتِ نَفْسانیہ کی مَذمَّت