Ittiba e Shahawat

Book Name:Ittiba e Shahawat

نمازوں کی پابندی اور شرعی پردے کا ذہن بنا اور یوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  ان کے گھر کے تمام افراد دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو کر سنّتوں کے سانچے میں ڈھل گئے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا ایسا کرم ہوا کہ ان کی شادی بھی دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ سے نہایت سادگی سے ہوئی،  ولیمہ کی رات اجتماع ِ ذکر و نعت کا انعقاد بھی ہوا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! خواہشاتِ نَفْس اور اِتباعِ شَہوات سے بچنے  ہی میں عافیت ہے۔جولوگ اللہ پاک کی رِضا کی خاطر  نَفْسانی خواہشات کوچھوڑدیتے ہیں،اللہ پاک انہیں بطورِ انعام جنّت  کی اَبدی نعمتوں سے سرفراز فرماتاہے ۔چُنانچہ پارہ 30 سُوۡرَۃُ النٰزِعٰت آیت نمبر 40 ،41 میں ارشاد ہوتاہے :

وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ(۴۰)فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ(۴۱)

 

(پارہ 30 سورۃُ النٰزعٰت آیت نمبر 40 ۔)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا۔تو بیشک جنت ہی ٹھکانا ہے۔

ا س آیت میںاللہ پاک  نے اِتباعِ شہوات سے بچنے والوں کی تعریف فرمائی ہے اور انہیں جنَّت کی بِشارَت سے بھی نوازا ہے  ۔

حضرت سَیِّدُنا ابُو سُلیمان دارانی رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیۡہ فرماتے ہیں،'' نَفْس کی خواہشوں میں سے کسی ایک خواہش کو تَرک کر دینا، دِل کے لئے ایک سال کے روزوں اور سال بھر کی راتوں کے قیام سے بھی