Book Name:Allah waloon ki Namaz

اور رِوایت میں یہ بھی ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے پُوچھا: تم کب سے اِس طرح نماز پڑھ رہے ہو؟ اُس نے کہا،چالیس (40) سال سے۔فرمایا: تم نے چالیس (40)سال سے بِالکل نماز ہی نہیں پڑھی اور اگر اِسی حالت میں تمہیں موت آگئی تو دِیْنِ محمدی عَلٰی صَاحِبِھَاالصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام  پر نہیں مَرو گے۔([1]) اَلْاَمَان وَ الْـحَفِیْظ!اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے۔

خدایا بُرے خاتمے سے بچا لے

گنہگار ہے جاں بَلب یاالٰہی

(وسائلِ بخشش)

امین بجاہِ النَّبِیِّ الۡاَمِین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُکون و اِطمینان سے نماز پڑھنے کی تعلیم

حضرت سَیِّدُنا ابُو ہُرَیْرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مَروِی ہے کہ رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مسجد میں تشریف لائے ، ایک شَخْص آیا اور اُس نے نماز پڑھی پھر نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضِر ہو کر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو سلام کیا، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سلام کا جواب دِیا اور اِرْشاد فرمایا: جاؤ نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز (دُرُست)نہیں پڑھی ،چُنانچہ وہ گیا اور اِسی طرح نماز پڑھی،پھر نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضِر ہو کر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو سلام کِیا، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سلام کا جواب دِیا اور اِرْشاد فرمایا:جاؤ جاکر نماز پڑھو، تم نے نماز نہیں پڑھی، اِس طرح 3 مرتبہ ہوا تو اُس شَخْص نے عرض کی:اُس ذات کی قسم! جس نے آپ صَلَّی اللّٰہُ


 

 



[1] نسائی،کتاب السہو،باب تطفیف الصلوۃ، ص۲۲۵، حدیث: ۱۳۰۹