Book Name:Allah waloon ki Namaz

2002؁ء کو راجپوتانہ اسپتال (حیدرآباد پاکستان) میں داخِل (Admitte) ہوئے ۔ڈاکٹر صاحب نے دوپہر یا شام کو آپریشن کا وقت دینا چاہا تو فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری کوئی نماز بے ہوشی میں رہ نہ جائے۔ لہٰذا نمازِ عِشاء کے بعد کا طے ہوا ۔آپریشن سے پہلے دونوں ہاتھ ٹیبل کے اطراف  میں باندھ دئیے گئے اور بعد میں جیسے ہی کھولے گئے آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فوراً ہی قِیامِ نماز کی طرح باندھ لئے۔ابھی نِیْم بے ہوشی طاری تھی ،درد سے کراہنے یا چِلّانے کے بجائے زَبان پر ذکر و دُرود اور مُناجات کا سِلسلہ جاری ہوگیا،یکایک آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے پُوچھا:کیا نمازِ فجر کا وقت ہوگیا؟ اگر ہوگیا ہے تو مجھے پاک کر دِیا جائے ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ میں فجر کی نماز پڑھوں گا۔اُن کو بتایا گیا کہ فجر کو ابھی کافی دیر ہے۔([1])   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قُرآنِ پاک میں جابجا نہ صرف نماز کا حکم دِیا گیا ہے بلکہ اجر و ثواب کا ذکر کر کے اس کی ترغیب  بھی دِلائی گئی ہے۔آئیے !اس ضمن میں چار(4) فرامینِ خُداوندی سُنئے۔

نماز کے مُتَعَلِّق 4 فرامینِ خُداوندی

وَ الْمُقِیْمِیْنَ الصَّلٰوةَ وَ الْمُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-اُولٰٓىٕكَ سَنُؤْتِیْهِمْ اَجْرًا عَظِیْمًا۠(۱۶۲) (پ۶،النساء:۱۶۲)

تَرْجَمَۂ کنزالعرفان:اورنماز قائم رکھنے والے اور زکوٰۃ  دینے والے اوراللہ اورقیامت پر ایمان لانے  والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے۔

 

وَ اَنْ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّقُوْهُؕ-وَ هُوَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ(۷۲) (پ۷،الاَنْعام:۷۲)

تَرْجَمَۂ کنزالعرفان: اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کی طرف تمہیں اٹھایا


 

 



[1] امیرِ اہلسنت کے آپریشن کی ایمان افروز جھلکیاں ،ص ۱۔۳ ملخصاً