Book Name:Allah waloon ki Namaz

والوں سے،دکانداروں سے،پڑوسیوں سےخوب مدنی عطیات جمع کرنے کی بھرپور کوشش  شروع کردے ۔بہت سارے لوگ صرف ماہِ رمضان میں زکوٰۃ دیتے ہیں،زکوٰۃ کے ساتھ ساتھ فطرہ بھی جمع کرنے کی کوشش کرے۔اَخراجات ہر سال بڑھتے جا رہے ہیں، ہمیں اپنی دعوتِ اسلامی کو زندہ رکھنا ہے،اس کو چلا نا ہے،بلکہ اس کو طاقتور بنانا ہے، تاکہ یہ خوب اللہ  پاک  کے دِین کی خدمت کرے، فطروں  کے بستے بڑھائے جائیں ،فطرہ دینے والوں کی ایک تعداد ہوتی ہے جو ٹیبل کرسی ،بینر وغیرہ دیکھ کر فطرہ  دے دیتے ہیں،بازاروں میں مسجدوں میں فطرے کے بستے لگائیں،مدنی عطیات کے جتنے بستے زیادہ لگیں گے،اتنا فطرہ بھی زیادہ ملے گا۔

اللہ کرم  ایسا کرےتجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!آج کے اس پُرفِتَن دور میں دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول بہت ہی عظیم نعمت ہے ۔آپ  بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  دُنیا وآخرت کی ڈھیروں  بھلائیاں حاصِل ہوں گی۔ دعوتِ اسلامی    کم وبیش 104 شعبہ جات  میں دین متین کی خدمت سرانجام دے رہی ہے ۔ان میں سے  ایک مدرسۃ ُالمدینہ بالِغان بھی  جس میں بالغ(بڑی عمر کے)اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات (مثلاًمساجد،دفاتر ، مارکیٹ،دُکان وغیرہ) اورمختلف اوقات میں فی سبیلِ اللہ ناظرہ تعلیمِ قرآن  کے ساتھ ساتھ نمازکے  بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں ،سُنّتیں اورآداب سکھائے جاتے ہیں۔ ملک و بیرونِ ملک  میں مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد تقریباً 13853(تیرہ ہزار آٹھ سو ترپّن)اورپڑھنے والوں