Book Name:Allah waloon ki Namaz

کی تعداد تقریباً89043(نواسی ہزارتینتالیس)ہے۔ اِسی طرح بڑی عمرکی اسلامی بہنوں میں بھی قرآنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعدادتقریباً63 ہزار سے زائد ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئےسُنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنےکی سعادت حاصل کرتاہوں۔نبیِّ کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے محبت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا۔( مشکاۃ الصابیح، کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/ ۹۷، حدیث: ۱۷۵)

سُنّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں  نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

جنازے کی سُنّتیں اورآداب

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ”مردے کے صدمے“سےجنازےکی سُنّتیں اورآداب سُنتےہیں:پہلے2فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحَظَہ کیجئے:(1)جب کوئی جنّتی شخص فوت ہوجاتا ہے،تو اللہ پاک حَیا فرماتا ہےکہ اُن لوگوں کو عذاب دے جو اِس کا جنازہ لے کر چلے اور جو اِس کے پیچھے چلے اور جنہوں نے اِس کی نمازِ جنازہ ادا کی۔ (فِردَوس الْاخبار،۱/۲۸۲،حدیث ۱۱۰۸)(2)بندۂ مؤمِن کو مرنے کے بعد سب سے پہلی جزا یہ دی جائے گی کہ اُس کے تمام شرکائے جنازہ کی بَخْشِش کردی جائے گی۔(مُسندُ البزار، ۱۱/۸۶، حدیث:۴۷۹۶) ٭جنازے میں رضائے اِلٰہی،فَرْض کی ادائیگی،مَیِّت اور اُس کے عزیزوں کی دلجوئی وغیرہ اچّھی اچّھی نیّتوں سے شرکت کرنی چاہیے۔