Book Name:Allah waloon ki Namaz

پہاڑی عَلاقے سے گُزرے اور رَسُوْلُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے وہاں قِیام کاحکم فرمایا۔ سب صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  آرام کی خاطِر وہاں ٹھہر گئے، اللہ پاک کے مَحْبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:آج رات تم میں سے کون پہرہ دے گا؟ایک مُہاجِر اور ایک اَنْصاری صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُـمَا  کھڑے ہوئے اور عَرْض کی:یا رسولَ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!یہ سَعادَت ہم حاصِل کرنا چاہتے ہیں،ہمیں قَبول فرمالیجئے۔چُنانچہ وہ دونوں اِجازت پاکر پہرہ دینے کے لئے تیّار ہوگئے ،دونوں نے مشورہ کِیا اور اَنْصاری صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے فرمایا:ہم ایسا کرتے ہیں کہ آدھی رات ہم میں سے ایک پہرہ دے گااور دوسرا سو جائے گا، پھر بقیہ آدھی رات دوسراپہرہ دے گااور پہلاسو جائے گا ،لہٰذا آپ آرام فرمائیں،میں جاگتاہوں پھر آپ پہرہ دینا، پس مُہاجِر صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ آرام فرمانے لگے اور اَنْصاری صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  پہرہ دینے کے لئے تیّار ہوگئے۔ کچھ دیرکے بعد انہوں نے نماز پڑھنا شُروع کردی اور سورۂ کَہْف کی قِراءَت کرنے لگے۔ دُشمنوں کی طرف سے ایک شَخْص آیااوراس نے پہاڑی پر چڑھ کر دیکھا تو اسے ایک شَخْص نماز پڑھتا ہوا دِکھائی دِیا، اُس نے کمان پر تِیْر چڑھایا اور نِشانہ باندھ کر اُس صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  پر تِیْر چلا دِیا،تِیْر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے جِسْم میں پیوست ہوگیا، لیکن آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے کوئی حرکت نہ کی اور نمازمیں مشغول رہے،اُس ظالِم نے دُوسرا تِیْر مارا، وہ بھی آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے جِسْمِ اَقْدَس میں اُترگیا،لیکن آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے نماز نہ توڑی پھر اُس نے تیسرا تِیْر مارا،وہ بھی سیدھا آیا اور آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو زخمی کرتا ہوا جِسْم میں پیوست ہوگیا۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے رُکوع وسُجُود کئے اورنمازمکمل کرنے کے بعد اپنے رفیق کوجگایا۔جب اُس کافر نے دیکھاکہ یہاں یہ اکیلا نہیں بلکہ اِس کے رُفَقاء (ساتھی)بھی قریب ہی موجود ہیں تووہ فورا ًبھاگ گیا۔ مُہاجِرصحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے اپنے رفیق(ساتھی) کی یہ حالت دیکھی توجلدی جلدی آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے جِسْم سے تِیْر نکالے اور