Book Name:Jannat Ki Baharain

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ نَقِیْرًا(۱۲۴)

(پارہ:۵، النساء :۱۲۴)

 تَرْجَمَۂ کنز العرفا ن : اور جو کوئی مرد ہو یا عورت اچھے عمل کرے اور وہ مسلمان بھی ہو تو یہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر تِل کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔

حکیمُ الاُمّت ،حَضْرتِ علّامہ  مُفْتی احمد یارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اس آیتِ کریمہ کے تحت اِرْشاد فرماتے ہیں: جو بھی اِنْسان مرد ہو یا عورت بَقَدْرِ طاقت عمل کرےنیک اور ہو وہ مومن صَحِیْحُ الْعَقِیْدہ اُس کی جَزاء یہ ہے کہ وہ بعدِ قیامت جنَّت میں جاۓگا۔مُطابقِ اعمال اسے جنّت کا دَرَجہ ملے گا اور ان پر تِل برابر بھی ظُلم نہ ہوگا کہ وہ ہوں تو بڑے دَرَجہ کے مُسْتَحِق اور بِلا قُصُور ان کا دَرَجہ گھٹا کر انہیں اَدْنی ٰ دَرَجہ میں داخل کر دیا جاۓ یہ ہرگز نہ ہوگا۔ (تفسیرِ نعیمی،۵/۴۳۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اہلِ جنت نعمتوں کے مَزے لیتے ہوۓ:

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! مَعْلُوم  ہوا کہصَحِیْحُ الْعَقِیْدہ  مومن کو اس کے اَعمال کی جزاء کے طور پر جنَّت میں داخل کیا جاۓ گا اوراس کے اَعْمال کے برابر اسے جنَّت میں دَرَجہ ملے گا۔ قرآنِ پاک میں کئی مَقامات پر اہلِ جنَّت کو ملنے والی نعمتوں کو بیان کیا گیا ہے۔ چُنانچہ ان نعمتوں کی مَنْظر کَشی کرتے ہوئے  پارہ 27، سُوْرَۃُالْواقِعہ  کی  آیت نمبر15 تا  آیت نمبر24 میں اِرْشاد ہوتا ہے: