Book Name:Jannat Ki Baharain

بے پردگی سے نجات مل گئی

       ٹیکسلا (ضلع راولپنڈی ،صوبہ پنجاب) میں مقیم ایک اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے نت نئے فیشن اپنانے ، گانے باجے سننے اور بے پردگی جیسے گناہوں میں گرفتار تھیں نیز غصہ اور چِڑچِڑاپن بھی ان کی عادات میں شامل تھا ۔ ان کی زندگی میں مدنی انقلاب کچھ یوں برپا ہوا کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ  ایک اسلامی بہن نے انہیں نیکی کی دعوت دی اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ ان کی زبان میں ایسی تاثیر تھی کہ وہ  انکار نہ کرسکیں اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جا پہنچیں۔  تلاوت و نعت شریف کے بعد ہونے والا سنّتوں بھرا بیان بڑا دلنشین اور پُر تاثیر تھا۔ پھر ذکرُ اللہ  کی صداؤں اور رو رو کر کی جانے والی رِقّت انگیز دُعاؤں نے انہیں بَہُت متأثر کیا ۔  اجتماع میں ہونے والے اللہ  کے ذکر سے ان کے دل کوبہت سکون ملا ۔وہ دن اور آج کا دن! وہ دعوتِ اسلامی والی بن گئیں ،اس اجتماع میں شرکت سے پہلے مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ وہ   بے پردگی جیسے گناہ میں گرفتار تھی،مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے انہوں  نے  مدنی برقع سجالیا اوراب تک اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس پر استقامت حاصل ہے۔

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! نیک اَعْمال جنّت تک پہنچنے کاراستہ ہیں اور یقیناً ہم میں سے ہر ایک کی یہ خواہش ہو گی کہ جنّت کی عالیشان نعمتوں اور اس کے باغات کی سیر سے ہم مُستفید ہوں، تو یاد