Book Name:Jannat Ki Baharain

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! یقیناً  دُنیا کی مَحَبَّت اور مال و زَر کی خواہش سے بچ کر جنّت پانے کےلیے عمل کرنا اِنْتہائی دُشوار مَرحلہ ہے۔ لیکن اگر ہم آخرت میں ملنے والی آسانیوں ،شادمانیوں اور آسائشوں پرنظر رکھیں گی تو یقیناً ہمارے لیے عمل کرنا آسان ہو گا۔ اس کو یُوں سمجھئےکہ اگر ہمارے سامنے 100روپے اور ایک لاکھ روپے رکھے جائیں اور ان میں سے ایک  کو لینےکا  اِخْتیار دِیا جاۓ  تو یقیناً ہم میں سے ہر شَخْص  ایک لاکھ روپے پر ہی نظر رکھے گا اور ایک لاکھ روپےہی لینا چاہے گا،100 روپے کی طرف کوئی بھی عقلمند نظر اُٹھا کربھی  نہیں دیکھے گا ۔بالکل اسی طرح دُنْیا وَمَافِیْہا یعنی (دُنیا اور جو کچھ اس میں ہے) اس کی مثال100 روپے کے نوٹ جیسی  ہے۔ جبکہ آخرت  میں ملنے والے فائدے اور جنَّت میں ملنے والی نعمتیں تو ایسی ہیں  جن کا  کوئی مول ہی نہیں  کیونکہ دُنیا کی عارضی نعمتوں کا جنَّت کی ہمیشہ رہنے والی نعمتوں سے کوئی مُقابَلہ ہی نہیں ۔اس لیے اس دُنیا کی فکر چھوڑئیے اورآخرت کمانے ،نیکیوں میں دل لگانے اور جنَّت پانے کی کوشش کیجئے۔

مُفلسو! ان کی گلی میں جا پڑو!

باغِ خُلد اِکْرام ہو ہی جاۓ گا

(حدائقِ بخشش، ۴۱)

آئیے حُصُولِ ترغیب کےلیے ”جنَّت کی چند بہاریں“سنئے:چُنانچہ

جنت کی بہاریں:

اگر جنَّت کی کوئی ناخُن بھَر چیز دُنیا میں ظاہر ہو تو تمام آسمان و زمین اُس سے آراستہ ہو جائیں اور اگرجنّتی کا کنگن ظاہر ہو تو سُورج کی روشنی مِٹادے، جیسے آفتاب ستاروں کی روشنی مِٹا دیتا ہے۔ (سنن