Book Name:Jannat Ki Baharain

فرمایا:عورت کا اپنے کمرے میں نماز  پڑھنا گھر کے احاطے میں  نماز پڑھنے سے بہتر ہے، اور اس کا احاطے  میں نماز پڑھنا   صحن میں  نماز پڑھنے سے افضل ہے،اور صحن میں نماز پڑھنا گھر سے باہر نماز پڑھنے سے افضل ہے۔(جنت میں لے جانے والے اعمال  ص 102)

اسی طرح ایک اور حدیثِ مبارکہ  اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیدتنا اُمِّ سلمہ  رَضِیَ اللہُ تعالٰٰ عنھا سے روایت  ہے کہ سیّد المبلغین رحمۃ للعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: "عورتوں کے نماز پڑھنے کے لیے سب سے بہترین جگہ  اُن کے گھروں کے تہہ خانے ہیں۔" ماہِ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس ماہِ مبارک میں اسلامی بہنیں خصوصیت کے ساتھ نمازِ تراویح اور صلٰوۃ التسبیح کا اہتمام فرماتی ہیں۔نیت فرمالیجئے کہ ان دو احادیثِ مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے  جس طرح پنج وقتہ نماز ہم گھروں پر ادا فرماتی ہیں  اسی طرح  نمازِ تراویح و صلٰوۃ التوبہ اپنے گھر میں ہی ادا فرمائیں گے۔

اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ  ماہِ رمضان المبارک میں شیخِ طریقت امیرِ اہلسنٹ بعد نمازِ عصر و بعد نماز تراویح مدنی مذاکرے کے لیے وقت عطا فرماتے ہیں جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست پیش کیا جاتا ہے تمام اسلامی بہنوں سے مدنی التجاء ہے کہ لازمی ان دونوں مدنی مذاکروں میں خود بھی شرکت فرمائین بلکہ گھر کے دیگر افراد کو بھی اہتمام کے ساتھ ان مدنی مذاکروں کو دکھانے کی ترکیب بنائیں ان شاء اللہ عزوجل علم و حکمت کے بے شمار موتی ملیں گے۔

رشتوں کی رکاوٹ دور ہونے کا وظیفہ امیرِ اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ: ماہِ رمضان کی 12ویں  شب یعنی 11ویں کی درمیانی شب  ،بعد نمازِ عشاء  12 رکعتیں 2 ،2  رکعت سے پڑھیں اور پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں ان نوافل کا ثواب نذر کریں  اور رو رو کر ربّ عَزَّ  وَجَلَّ   کی بارگاہ میں دعا کریں ۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ   اگلا رمضان  آنے سے پہلے ہی شادی ہوجائے گی۔ (مدنی مذاکرہ سلسلہ 743)