Book Name:Jannat Ki Baharain

الترمذي''، کتاب صفۃ الجنۃ، باب ما جاء في صفۃ أھل الجنۃ، الحدیث: ۲۵۴۷، ج۴، ص۲۴۱،بہارشریعت ،۱/۱۵۳)اس (جنَّت)میں قِسم قِسم کے جَواہر کے محل ہیں، ایسے صاف و شفاف کہ اَندر کا حصّہ باہر سے اور باہر کا اَندر سے دِکھائی دے۔ (الترغیب والترھیب''، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل في درجات الجنۃ وغرفھا، الحدیث: ۲۷، ج۴، ص۲۸۱، بہارشریعت ،۱/۱۵۴)جنّت کی دِیواریں سونے اورچاندی کی اینٹوں اورمُشک کے گارے سے بنی ہیں۔ (مجمع الزوائد''، کتاب أھل الجنۃ، باب في بناء الجنۃ وصفتہا، الحدیث: ۱۸۶۴۲،ج۱۰، ص۷۳۲، بہارشریعت ،۱/۱۵۴) ایک اِینٹ سونے کی، ایک چاندی کی، زَمین زَعْفران کی، کنکریوں کی جگہ موتی اور یاقُوت۔ (سنن الدارمي''، کتاب الرقائق، باب في بناء الجنۃ، الحدیث:۲۸۲۱، ج۲،  ص۴۲۹) ایک اورروایت میں ہے کہ جنّتِ عَدْن کی ایک اِینٹ سفید موتی کی ہے، ایک یاقُوتِ سُرخ کی، ایک زَبَرْجَدِ سبز کی، مُشک کا گارا ہے اور گھاس کی جگہ زَعْفران ہے،موتی کی کنکریاں،عَنْبر کی مٹی ہے۔(الترغیب والترھیب''، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، الترغیب في الجنۃ ونعیمھا ، الحدیث: ۳۳، ج۴، ص۲۸۳، بہارشریعت ،۱/۱۵۴)

جنّت کے دَریا:

جَنّت میں چار دَریا ہیں ایک پانی کا ،دُوسرا دُودھ کا،تیسرا شہد کا ،چوتھا شَراب کا ،پھر اِن سے نہریں نکل کرہر ایک کے مَکان میں جارہی ہیں ۔وہاں کی نہریں زمین کھود کر نہیں بلکہ زمین کے اُوپر رَوَاں ہیں ،نہروں کا ایک کنارہ موتی کا ،دُوسرا یاقُوت کا ہے اور اِن نہروں کی زمین خالِص مُشْک کی ہے۔ (الترغیب والترہیب، کتاب صفۃ الجنۃ والنار،فصل فی انہار الجنۃ،الحدیث۳۵/۵۷۳۴، ج۴، ص۳۱۵، بہارشریعت ،۱/۱۵۵) وہاں کی شراب دُنیا کی سی نہیں جس میں بدبُو اور کڑواہٹ اور نَشہ ہوتا ہے اور پینے والے بے عَقْل ہو جاتے