Book Name:Jannat Ki Baharain
اور اُن پر خُوشبُو برسَائے گاکہ اُس کی سی خُوشبُواُن لوگوں نے کبھی نہ پائی تھی اوراللہ پاک فرمائے گا کہ جاؤ اُس کی طرف جو مَیں نے تُمہارے لئے عزّت تَیّار کر رکھی ہے، جو چاہو لو، پھر لوگ ایک بازارمیں جائیں گے جِسے ملائکہ گھیرے ہوئے ہیں۔ اُس میں وہ چیزیں ہوں گی کہ اُن کی مِثل نہ آنکھوں نے دیکھی نہ کانوں نے سُنی اور نہ ہی قُلُوب پر اُن کا خَطْرہ گُزرا۔ اُس میں سے جو چیز چاہیں گے اُن کے ساتھ کر دی جائے گی اورخریدوفروخت نہ ہو گی،جَنّتی اُس بازارمیں بَاہَم ملیں گے۔چھوٹے مرتبے والا بڑے مَرتبے والے کو دیکھے گا، اُس کا لِبَاس پسند کرے گا، ہُنُوز(ہُ۔نُوز) یعنی ابھی گُفتگو ختم بھی نہ ہو گی کہ خیال کرے گا کہ میرا لِبَاس اِس سے اچھا ہے اور یہ اِس وَجہ سے ہے کہ جَنّت میں کسی کے لیے غم نہیں۔ پھر وہاں سے اپنے اپنے مکانوں کو واپس آئیں گے۔ اُن کی بیبیاں (بیویاں) اِسْتقبال کریں گی، مُبارکباد دے کر کہیں گی کہ آپ واپس ہوئے اورآپ کا جَمال اُس سے بہت زائِد ہے کہ ہمارے پاس سے آپ گئے تھے، جواب دیں گے کہ پَرْوَرْدْگارْ کے حُضُور ہمیں بیٹھنا نصیب ہوا تو ہمیں ایسا ہی ہوجانا سَزاوارتھا۔(''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ الجنۃ، باب ما جاء في سوق الجنۃ، الحدیث:۲۵۵۸، ج۴، ص۲۴۶، بہارشریعت ،۱/۱۶۰ )جَنّتی بَاہَم مِلنا چاہیں گے تو ایک کاتَخْتْ دُوسرے کے پاس چلا جائے گا(''الترغیب والترھیب''، کتاب صفۃ الجنۃ والنار،الحدیث: ۱۱۵، ج۴، ص۳۰۴، بہارشریعت ،۱/۱۶۲ )اورایک رِوَایَت میں ہے کہ اِن کے پاس نہایت اَعْلیٰ درجے کی سُوَارِیاں اورگھوڑے لائے جائیں گے اوراُن پرسُوَارہوکرجہاں چاہیں گے،جائیں گے۔(''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ الجنۃ،باب ماجاء فيصفۃ خیل الجنۃ،الحدیث:۲۵۵۳، ج۴، ص۲۴۴.، بہارشریعت ،۱/۱۶۲ )سب سے کم دَرَجے کا جوجنّتی ہے، اُس کے باغات اور بیبیاں اورنِعیم وخُدَّام اور تخت ہزار (1000) برس کی مُسَافَت تک ہوں گے اور اُن میںاللہ پاک کے نزدیک سب میں مُعَزَّ ز وہ ہے جو اللہ تَعالیٰ کے وَجْہ ِکریم کے دِیدارسے ہرصُبح و