Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

خدمت میں مصروفِ عمل ہے،جس میں سے ایک شعبہ ”مجلس مدرسۃ المدینہ“ بھی ہے۔ اس مجلس(Depart) کی کوششوں سےمُلک وبیرونِ ملک حفظ وناظرہ کے ہزاروں مدارِس بنام ’’مدرسۃ المدینہ‘‘(للبنین و للبنات،جزوقتی،رہائشی)قائم ہیں۔دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے اب تک مجموعی طور پر تقریبا 74329(چوہتّرہزارتین سواُنتیس) مدنی منّے اور مدنی منّیاں قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پاچکے ہیں جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد کم و بیش215822(دولاکھ پندرہ ہزارآٹھ سو بائیس)ہے۔اب تک ملک و بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ(للبنین وللبنات)کی تعداد کم وبیش 2761 (دوہزارسات سواِکسٹھ) ہیںاوراُن میںتقریباً128413(ایک لاکھ اٹھائیس    ہزارچارسوتیرہ)  مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیوں کو حفظ و ناظِرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

آپ بھی اپنے مدنی منوں اور منیوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ دلوائیے اور خود  بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی نیت کیجئے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اس کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                  اے  دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہے

(وسائلِ بخشش مُرَمَّمْ،ص۳۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے سُنا کہ

٭قرآنِ پاک میں فرائضِ اسلام  کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔

٭قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے سے آفتیں ،مصیبتیں ختم ہوتی ہیں۔

٭ قرآنِ پاک   کے احکامات پر عمل کرنے سے جنت میں داخلہ نصیب ہو گا۔

٭قرآنِ پاک  پر عمل نہ کرنے والے دنیا و آخرت میں ذلیل و رسوا ہوتے ہیں۔