Book Name:Gunahon Ki Nahosat

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ(۷)وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠(۸)

ترجَمۂ کنز العرفان:توجو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے وہ اسے دیکھے گا۔اور جو ایک ذرہ بھر بُرائی کرے وہ اسے دیکھے گا۔

یقیناً عقل مَنْد وہی ہے جس کے دل ودِماغ میں گُناہوں کی تباہ کاریاں راسِخ ہوں اور وہ خُود کو نہ صِرف ان سے بچائے بلکہ نیکیاں کرکےاللہ  پاک کی رِضا حاصِل کرے، مگر اَفْسوس! صَد اَفسوس!دین سے دُوری اور  اِسْلا می مَعْلُومات کی کمی  کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ چہار جانب گُناہوں کا بازار گرم ہے، جس طرف نَظر اُٹھائیے بے عَمَلی و بے راہ رَوی کا دَور دورہ ہے، حالانکہ اَحْکامِ خُداوَنْدی سے مُنہ موڑنے کا نتیجہ سِوائے تَباہی وبَربادی کے کچھ نہیں ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گُناہوں کے دس(10) نُقْصان:

            میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!یقیناً  گُناہوں سے کبھی بھی کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا بلکہ اس میں نُقْصان ہی نُقْصان ہے۔ گُناہوں میں کس قَدر نحوست ہے اس کی تباہی وبَربادی کا اَندازہ اس بات سے لگائیے۔چُنانچہ

اَمِیْرُ الْمُومنین حضرت سَیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا کہ تم اللہ پاک کےاس فرمان سے ہرگز دھوکے میں نہ پڑنا:

مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَاۚ-

ترجَمۂ کنز العرفان:جو ایک نیکی لائے تو اس کے