Book Name:Gunahon Ki Nahosat

بیش104شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی میں سے ایکمجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہبھی ہے جو مریضوں اور پریشان حالوں کی خیر خواہی میں مصروفِ عمل ہے۔اس مجلس کی طرف سے ہر ماہ(Month)تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار (1،25،000) بیماروں اورپریشان حال لوگوں میں کم وبیش 4 لاکھ سے زائد تعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کیلئے بالکل مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔یادرہے!تعویذاتِ عطاریہ(یعنی امیرِاہلسنّت کی طرف سے اجازت شدہ تعویذات)کی برکتیں فقط کسی مَخْصُوص عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ روزانہ ہزاروں  مریضوں کو تعویذاتِ عطاریہ  فی سبیل اللہ دئیے جاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہمیں چاہیے کہ دُنیا کے کھیل تماشوں میں وَقْت برباد کرنے کے بجائےاللہ پاک کی رِضا وخُوشنودی پانے کیلئے  زِیادہ سے زِیادہ نیک اَعْمال کریں۔کیونکہ ہمیں یہ زِنْدگی کھیل کُود اور تَفْریح کے لئے نہیں بلکہ ایسے کام کرنے کیلئے دی گئی ہے جن کی بجاآوری سے رِضائے رَبُّ الاَنام حاصِل ہو۔ چُنانچہ،

فرمانِ مُصْطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:بے شک دُنیا میٹھی اور سَرسَبْز ہے اور اللہ پاک اس (دُنیا)کی تم کو خِلافت دینے والاہے پس دیکھتا ہے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔(ابن ماجہ،کتاب الفتن ،باب فتنۃ النساء،ج۴ص۳۵۷ حدیث ۴۰۰۰)

پس یاد رکھئے!موت کےبعدہرشخص اپنی کرنی کا پھل پائے گا، اگر دُنیا میں اچھے اَعمال کئے ہوں گے تو اس کی جَزا پائے گا اوراگر خُدانَخواستہ نَفْس وشیطان کے بہکاوے میں آکر زِنْدگی گُناہوں میں بَسر کی تو جہنّم کی سَزا کا مُسْتَحِق ٹھہرے گا۔ جیسا کہ پارہ 30 سُوْرَۃُ الزِّ لْزَال کی آیت نمبر 7 اور 8 میں اِرْشاد ہوتا ہے: