Book Name:Gunahon Ki Nahosat

مُشکبارمدنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ  دُنیا وآخرت کی بھلائیاں حاصل ہوں گی ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کر تی ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت،نوشۂ بزمِ جنّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سےمحَبَّت کی اُس نے مجھ سے محَبَّت کی اور جس نے مجھ سےمحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،۱/۵۵ حدیث ۱۷۵)

تعظیم سادات کے مدنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آئیے!تعظیم سادات کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔(1)فرمایا:جو میرے اَہلِ بَیْت میں سے کسی کے ساتھ اچّھا سُلوک کرےگا،میں روزِ قِیامت اِس کا بَدْلَہ اُسے عطا فرماؤں گا۔ (جامع صغیر، ص۵۳۳، حدیث:۸۸۲۱)(2) فرمایا:جو شخص اَوْلادِ عَبْدُ الْمُطَّلِب میں سے کسی کے ساتھ دُنیا میں نیکی(بھلائی)کرے اُس کا بَدْلَہ دینا مجھ پر لازِم ہے جب وہ روزِ قِیامت مجھ سے مِلے گا۔(تاریخ بغداد، ۱۰/ ۱۰۲،حدیث:۵۲۲۱)٭ساداتِ کرام کی تعظیم فرض ہے اور اُن کی توہین حرام  ۔ (کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ص۲۷۷)٭ساداتِ کرام کی تعظیم وتکریم کی اَصل وجہ یہی ہے کہ یہ حضرات رسُول کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جسمِ اَطہر کا ٹکڑا  ہیں۔(سادات کرام کی عظمت، ص۷)

تعظیم سادات کے مدنی پھول