Book Name:Gunahon Ki Nahosat

بڑھاتی۔ شُعَبُ الايمان، باب فی الزکاۃ،التحريض علی صدقة التطوع،۳/۲۱۴، حديث:۳۳۵۳

نیت فرمالیجئے کہ اپنے تمام تر صدقاتِ واجبہ و نافلہ (زکٰوۃ، صدقہ،خیرات وغیرہ)  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کو دیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔۔۔اللہ تعالٰی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

تمام اسلامی بہنیں یہ پمفلٹ"ماہِ رمضان میں گناہ کرنے والے کی قبر کا بھیانک منظر"مکتبۃ  المدینہ سے زیادہ تعداد میں  ورنہ کم از کم 12 یا حسبِ توفیق خرید فرماکر اسے تقسیم فرمائیں اور اپنے گھر میں نمایاں جگہ پر آویزاں فرمائیں۔اس کی برکت سے گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل

حضرتِ سیدتنا اُمِّ سلمہ  رَضِیَ اللہُ تعالٰٰ عنھا فرماتی ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:نے ارشاد فرمایا:عورت کا اپنے کمرے میں نماز  پڑھنا گھر کے احاطے میں  نماز پڑھنے سے بہتر ہے، اور اس کا احاطے  میں نماز پڑھنا   صحن میں  نماز پڑھنے سے افضل ہے،اور صحن میں نماز پڑھنا گھر سے باہر نماز پڑھنے سے افضل ہے۔(جنت میں لے جانے والے اعمال  ص 102)

اسی طرح ایک اور حدیثِ مبارکہ  اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیدتنا اُمِّ سلمہ  رَضِیَ اللہُ تعالی عنھا سے روایت  ہے کہ سیّد المبلغین رحمۃ للعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: "عورتوں کے نماز پڑھنے کے لیے سب سے بہترین جگہ  اُن کے گھروں کے تہہ خانے ہیں۔" ماہِ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس ماہِ مبارک میں اسلامی بہنیں خصوصیت کے ساتھ نمازِ تراویح اور صلٰوۃ التسبیح کا اہتمام فرماتی ہیں۔نیت فرمالیجئے کہ ان دو احادیثِ مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے  جس طرح پنج وقتہ نماز ہم گھروں پر ادا کرتی ہیں  اسی طرح  نمازِ تراویح و صلٰوۃ التوبہ اپنے گھر میں ہی ادا کریں گی۔