Book Name:Gunahon Ki Nahosat

جائے۔اللہ کریم ہمارے دِل کی سِیاہی کو دُور فرمائے۔امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!رمضان میں گُناہ کرنے کے حوالے سے ایک عِبرت انگیزحِکایت سُنئےاورخوفِ خُداوندی سے لَرزئیے!خاص کروہ لوگ اِس حِکایت سے دَرسِ عِبْرت حاصِل کریں جو روزہ رکھنے کے با وُجُود تاش،شَطْرَنج ،لُڈّو ، وِیڈیوگیمز ، فِلمیں ڈِرامے، گانے باجے وغیرہ وغیرہ بُرائیوں سے باز نہیں رہتے ۔چُنانچِہ

قبر کا بھیانک منظر!

مَنْقُول ہے،ایک بار امِیرُ الْمُؤمِنِین حضرت مولائے کائنات،علیُّ المُرتَضٰی،شیرِخُدا (کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم)زِیارتِ قُبُور کے لئے کُوفہ کے قَبرِ ستان تشریف لے گئے،وہاں ایک تازہ قَبرپرنظر پڑی ۔ آپ  کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکواُس کے حالات معلوم کرنے کی خواہِش ہوئی۔چُنانچِہ بارگاہِ خُداوَنْدی میں عَرض گُزار ہوئے،''یااللہ پاک!اِس مَیِّت کے حالات مجھ پر مُنْکَشِف(یعنی ظاہِر ) فرما۔'' اللہ پاک کی بارگاہ میں آپ کی اِلتِجا فوراً مَسْمُوع ہوئی (یعنی سُنی گئی )اوردیکھتے ہی دیکھتے آپ کے اوراُس مُردے کے دَرْمیان جتنے پردَے حائل تھے تمام اُٹھادئیے گئے۔اب ایک قَبر کا بھیانک مَنْظرآپ کے سامنے تھا۔کیا دیکھتے ہیں کہ مُردہ آگ کی لَپیٹ میں ہے اور رو رو کرآپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے اِس طرح فریاد کر رہا ہے:یَاعَلِیُّ! اَنَا غَرِیْقٌ فِی النَّارِ وَحَرِیْقٌ فِی النَّارِیعنی یاعلی!کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم!میں آگ میں ڈوبا ہوا ہوں اور آگ میں جل رہا ہوں۔ قَبْرکے دَہشتناک مَنْظر اورمُردے کی دَرْد نا ک پُکارنے حیدرِ کرّار کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کوبے قَرارکردیا۔آپکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنےاپنے رَحمت والے پروَردگار کے دَربار میں ہاتھ اُٹھادئیے اور نِہایت ہی عاجِزی کے ساتھ اُس مَیِّت کی بخشِش کیلئے دَرْخواست پیش کی۔غیب سےآواز